مندرجات کا رخ کریں

بمبئی بیکری

بمبئی بیکری
ریستوران کی معلومات
تاسیس1911ء (1911ء)
شہرحیدرآباد
ملکپاکستان
جغرافیائی متناسق نظام 25°23′16.47″N 68°21′44.88″E / 25.3879083°N 68.3624667°E / 25.3879083; 68.3624667

بمبئی بیکری حیدرآباد، سندھ، پاکستان کی ایک تاریخی بیکری ہے[1] جس کا نام ہندوستان کے شہر بمبئی کے نام پر رکھا گیا ہے۔[2][3] اس کی بنیاد 1911ء ضلع دادو سے تعلق رکھنے والے سندھی ہندو پہلاج رائے گنگا رام تھادانی نے رکھی تھی۔[4] [5] یہ بیکری حیدرآباد کے علاقے صدر میں ایک پرانے اور خوبصورت بنگلے میں واقع ہے۔ یہ بیکری کیک بنانے کی وجہ سے مشہور ہے۔ 1948ء میں پہلاج رائے گنگا رام تھادانی کا انتقال ہوا تو اس کے بیٹے کشن چند تھادانی اس کے مالک بن گئے۔ 1960ء میں ان کے بیٹے کمار تھادانی نے کاروبار کی باگ دوڑ اپنے ہاتھ میں لے لی۔ وہ غیر شادی شدہ تھے۔ ایک بیٹا سلمان شیخ گود لیا جو بعد میں 2010ء میں ان کے انتقال کے بعد مسلمان ہو گئے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ "Karachi Bakery Vs Bombay Bakery"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 24 فروری 2019
  2. ↑ Mohammad Hussain Khan (27 جون 2015)۔ "Bombay Bakery: 100 years and going strong"۔ DAWN.COM
  3. ↑ "Karachi Bakery In Mumbai Shuts Shop But Bombay Bakery In Pakistan Is Running For Over 100 Years"۔ IndiaTimes۔ 4 مارچ 2021
  4. ↑ "Bombay Bakery: A Timeless Shop in a Bungalow"۔ Youlin Magazine
  5. ↑ Mohammad Hussain Khan۔ "In Sindh's Hyderabad, the century-old Bombay Bakery produces Pakistan's most famous cakes"۔ Scroll.in