غلام محمد بنات والا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(بنات والا سے رجوع مکرر)
غلام محمد بنات والا
معلومات شخصیت
پیدائش 15 اگست 1933ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 25 جون 2008ء (75 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین یونین مسلم لیگ  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن نویں لوک سبھا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
2 دسمبر 1989  – 13 مارچ 1991 
منتخب در بھارت عام انتخابات، 1991ء 
پارلیمانی مدت نویں لوک سبھا 
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

غلام محمود بنات والا،بھارت کے ممتاز سیاست دان، سابق رکن پارلیمان اور سیاسی جماعت انڈین یونین مسلم لیگ کے صدر تھے۔ بمبئی میں پیدا ہوئے۔ مسلم لیگ کے ذریعے سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے مرحوم بنات والا 1977ء میں لوک سبھا میں پہلی مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہوئے اور 1999ء تک وہ سات بار کیرلا کے ایک مسلم اکثریتی حلقے پونّانی سے پارلیمانی نمائندگی کرتے رہے۔ بنات والا ایک بہترین مقرر تھے اور پارلیمان میں اکثر مسلمانوں کے مسائل پر آواز اٹھاتے تھے۔ بابری مسجد کے انہدام اور مسلمانوں کے حقوق کے حوالے سے انھوں نے زبردست مہم چلائی تھی۔ مشہور شاہ بانو مقدمہ اور مسلم پرسنل لا پر بھی انھوں نے پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کی تھی۔ 25 جون بروز بدھ 2008ء میں 74 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ممبئی میں[2] انتقال کر گئے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://www.timesonline.co.uk/tol/comment/obituaries/article4374214.ece
  2. The Economic Times, Mumbai, 26th جون، 2008