وقفی مصمتے
بندشی مصمتے یا وقفی مصمتے (انگریزی: Plosive ایسے ریوی مصمتے ہیں جن میں سانس کی ہوا کو مکمل طور پر روکا جاتا ہے اور پھر اچانک چھوڑ کر آواز پیدا کی جاتی ہے۔ یہ آوازیں زبان یا ہونٹوں کے ذریعے بندش کے بعد دباؤ پیدا کرکے خارج کی جاتی ہیں، اسی لیے انھیں "بندشی مصمتے" کہا جاتا ہے ان کو مسدودے، اختتام، فجاریہ، وقف یا وقفیہ (stops) بھی کہا جاتا ہے۔
طریقہ
[ترمیم]بندش اندازِ ادائیگی کا ایک طریقہ ہے۔ بندشی مصمتات میں تین مراحل میں ادا ہوتے ہیں:
- بندش (Closure): سانس کی ہوا کو مکمل طور پر روکا جاتا ہے۔
- دباؤ بننا (Build-up of pressure): رکاوٹ کے پیچھے ہوا جمع ہوتی ہے۔
- اچانک اخراج (Release): رکاوٹ ہٹاتے ہی زوردار آواز پیدا ہوتی ہے۔
اردو اور انگریزی میں مثالیں
[ترمیم]- اردو: ب (بچپن)، پ (پل)، ت (تلوار)، د (دل)، ک (کتاب)، گ (گول)
- انگریزی: /p/ (pat)، /b/ (bat)، /t/ (top)، /d/ (dog)، /k/ (cat)، /g/ (go)
اقسام
[ترمیم]بندشی آوازیں مختلف مخارج(مقام ادائیگی) میں ادا کی جاتی ہیں جن میں ہونٹوں سے لے کر مزمار تک ہر نقطہ پر بندشی مصمتے موجود ہیں۔ بندشی مصمتوں میں ہکاریت (aspiration) اور غیر ہکاریت (unaspiration) بھی فونیمک طور پر کئی زبانوں میں پائی جاتی ہیں۔ ان میں جنوب ایشیائی زبانیں سر فہرست ہے جیسے اُردو میں ب اور بھ، پ اور پھ، ک اور کھ، گ اور گھ وغیرہ۔
⟨p⟩ | voiceless bilabial plosive | ⟨b⟩ | voiced bilabial plosive |
---|---|---|---|
⟨t⟩ | voiceless alveolar plosive | ⟨d⟩ | voiced alveolar plosive |
⟨ʈ⟩ | بےآواز ہم مخرجی اختتام | ⟨ɖ⟩ | بآواز ہم مخرجی اختتام |
⟨c⟩ | voiceless palatal plosive | ⟨ɟ⟩ | voiced palatal plosive |
⟨k⟩ | voiceless velar plosive | ⟨ɡ⟩ | voiced velar plosive |
⟨q⟩ | voiceless uvular plosive | ⟨ɢ⟩ | voiced uvular plosive |
⟨ʡ⟩ | epiglottal plosive | ||
⟨ʔ⟩ | وقف مزمار |
آسانی
[ترمیم]یہ سب سے آسان مصمتے ہیں اس لیے دنیا کی تقریباً تمام زبانوں میں پائے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیے
[ترمیم]- Ian Maddieson, Patterns of Sounds, کیمبرج یونیورسٹی پریس, 1984. ISBN 0-521-26536-3
بیرونی روابط
[ترمیم]- Rothenberg M.۔ "The Breath-Stream Dynamics of Simple-Released Plosive Production"۔ Vol. 6 Bibliotheca Phonetica, Karger, Basel, 1968