بندونگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بندونگ، (انڈونیشیائی زبان میں :) انڈونیشیا میں صوبہ مغربی جاوا کا صدر مقام ہے۔ یہ سطح سمندر سے دو ہزار تین سو فٹ (2300 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ شہر تعلیمی مرکز ہے، جس میں دو یونیورسٹیاں ہیں۔ یہاں کی پیداوار میں کونین، کپڑا، ادویات، ربڑ کی اشیاء اور مشینری ہے۔

پہلی افریقی ایشیائی کانفرنس جو 1955ء میں بلائی گئی تھی، اسی میں منعقد یوئی تھی۔ اسی وجہ سے، اس کانفرنس کا نام بندونگ کانفرنس رکھہ دیا گیا۔[1]

بندونگ کی کل آبادی 1961ء کی مردم شماری کے مطابق 9 لاکھہ 73 ہزار، 1974ء کے مطابق گیارہ لاکھہ اور 2007ء کی مردم شماری کے مطابق 7۔ 4 ملین ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  • کتاب:مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا،مصنف:مرحوم سید قاسم محمود،ص-364
  1. اصل میں، کتاب میں ہے کہ اس کانفرنس کا نام بندونگ کانفرنس ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

نگار خانہ[ترمیم]