مندرجات کا رخ کریں

بندھن بینک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بندھن فائنانشیل سروسس کا آغاز 2001ء میں ہوا تھا۔ یہ خرد مالیہ ادارہ اسی سال بھارت کے سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوا تھا۔ اب یہ ترقی کرکے بندھن بینک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

ابتدائی الجھنیں

[ترمیم]

اس بھارت کے ملک گیر ادارے کو شروع میں کوئی بھی بینک مالیہ فراہم کرنے تیار نہیں تھا۔ پھر اپنے آغاز کے چھ مہینے بعد اسے بھارت کی صنعتوں کے ترفیاتی بورڈ سِڈبی نے 20 لاکھ روپیے کا مالیہ منظور کیا تھا۔ آج یہ ادارہ 30 سے زائد عوامی، نجی، بیرونی بینکوں اور مالیاتی اداروں سے مالیہ حاصل کرتا ہے۔

ملازمین، شاخیں اور مالی موقف

[ترمیم]

موجودہ طور پر بندھن کے 13,000 ملازمین اس کی 2,014 شاخوں میں کام کر رہے ہیں جو بھارت کی 22 ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ مختلف ادارہ جات سے حاصل 5,400 کروڑ کا قرض یہ ادارہ اپنی روزمرہ کی کارروائیوں میں بروئے کار لاتا ہے۔

شرح سود

[ترمیم]

یہ ادارہ 22.9 فیصد تخفیف در بقایا (reducing balance) کی شرح پر سود لیتا ہے۔ تاہم تجارتی مقاصد سے ہٹ کر ادارہ صحت اور تعلیم پر 12 فیصد سود پر قرض دیتا ہے۔

سالانہ قرضداروں کی تعداد

[ترمیم]

ادارے کی اندرونی کھاتوں کی جانچ ٹیم (internal audit team) ہر سال ایک لاکھ سے ایک لاکھ بیس ہزار قرضداروں سے ربط کر کے ان کے حالات کا جائزہ لیتی ہے۔

رفاہی کام

[ترمیم]

ہر سال اداردہ کے منافع میں سے پانچ فی صد ترقیاتی کاموں میں صرف کیا جاتا ہے۔ اسی کے تحت 23,000 بھکاریوں اور مفلوک الحال کو ذلت کی زندگی سے نکالا جاسکا۔ تعلیمی پہل کے تحت خط غربت سے نیچے جی رہے 20,000 بچے 600 مفت غیر رسمی ابتدائی اسکولوں میں شامل ہو چکے ہیں۔ ایک لاکھ بیوت الخلاء اور سات لاکھ خاندانوں کو گھریلو باغبانی کے لیے قرض دیے گئے۔ ادارے نے اپنے چار مراکز میں صلاحیتوں کی ترقی (skill development) کا اہتمام کیا جس سے اب تک 3,000 نوجوان تربیت پاکر بین الاقوامی کمپنیوں کی ملازمت حاصل کر چکے ہیں۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. The Making of a Microfinance Leader”, Chandra Shekhar Ghosh, Indian Management, March 2014, Volume 53, Issue3, Page 36-39.