بند گوبھی
| بند گوبھی | |
|---|---|
سیوائے بند گوبھی اور اس کا بیچ سے کٹا حصہ | |
| تفصیل | |
| نوع | Brassica oleracea |
| کولتور گروہ | Capitata Group |
| آغاز | یورپ، 1000 ق م سے قبل |
| کولتور گروہ ارکان |
|

بند گوبھی یا پتا گوبھی یا کَرَم کَلّا براسیکا (Brassica) خاندان کا ایک رکن ہے۔ اس کا سائنسی نام Brassica oleracea ہے۔ اس میں تہ در تہ پتے لپٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ پتے نرم اور گیند کی طرح گول ہوتے ہیں۔ اس کی گانٹھ بہت سخت ہوتی ہے۔ یہ بنیادی طور پر یورپ کی سبزی ہے جو ہند و پاک میں بھی کاشت ہوتی ہے۔
بند گوبھی کی تین اقسام ہیں (1) سبزی مائل سفید بند گوبھی (White cabbage)۔ اِس کے پتے زردی مائل سبز ہوتے ہیں۔ بھارت و پاکستان میں یہ بطور سبزی پکائی جاتی ہے۔ (2) سرخ بند گوبھی (Red cabbage)۔ اس کا ذائقہ بند گوبھی جیسا، لیکن اس کے پتے سرخی مائل اودسے ہوتے ہیں۔ (3) سیوائے یا چنٹ دار بند گوبھی (Savoy cabbage)۔ اسے بھی سلاد کے طور پر کچا اور سبزی کے طور پر پکا کر کھایا جاتا ہے۔ اس کے قَتْلوں کا اچار بھی ڈالا جاتا ہے۔
بند گوبھی میں بہت سے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔ یہ کیلشیم فولاد، پوٹاشیم، وٹامن اے، سی، ڈی اور کے (K) حاصل کرنے کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔ قدیم آئرلینڈ کے لوگ اس کے چوں کو گلے کی سوزش اور درد کے خاتمہ کے لیے گلے میں باندھا کرتے تھے۔
بند گوبھی کو تازہ اور کچا استعمال کرنے سے زیادہ غذائیت حاصل ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق بند گوبھی میں ایک خاص قسم کا امائنو ایسڈ پایا جاتا ہے جو نشے کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ بند گوبھی میں چند ایسی خصوصیات موجود ہیں جن کی وجہ سے یہ جراثیم کو ختم کرنے کا اہم کام سر انجام دیتی ہے۔ اس طرح بند گوبھی اینٹی بائیوٹک کا کام بھی کرتی ہے۔ دنیا بھر میں لوگ بند گوبھی کو زیادہ تر سلاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]| ویکی ذخائر پر بند گوبھی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |