بنو دنی داسی
بنو دنی داسی | |
---|---|
(بنگالی میں: বিনোদিনী দাসী) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1862ء کولکاتا |
وفات | 1941ء (عمر 78–79) کولکاتا |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | ڈراما اداکارہ |
مادری زبان | بنگلہ |
پیشہ ورانہ زبان | بنگلہ |
درستی - ترمیم ![]() |
بنو دنی داسی (1841ء-1941ء) کولکاتا میں مقیم بنگالی زبان کی مشہور اداکارہ اور تھیٹر آرٹسٹ تھیں۔[1] انھوں نے 12 برس کی عمر میں اداکاری کی شروعات کی اور 23 برس کی عمر میں ان کا کیرئر ختم ہو گیا۔ انھوں نے اپنی خود نوشت سانح امر کتھا میں اس کا انکشاف کیا جو 1913ء میں شائع ہوئی تھی۔[2]
حالات زندگی
[ترمیم]انھوں نے بحیثیت طوائف زادی اس دنیا میں اپنی آنکھیں کھولیں اور اپنا کیرئر ایک داشتہ کے طور پر بعمر 12 سال کیا۔ انھوں نے کولکاتا سے نیشنل تھیٹر میں 1874ء میں اپنا پہلا سنجیدہ ڈراما پیش کیا جس کے نگراں گیریش چندر گھوش تھے۔[3] اسی دوران میں بنگالی تھیٹر میں یورپی ثقافت میں فروغ پا رہی تھی اور عوام اسے ہاتھوں ہاتھ لے رہی تھی۔ اپنے بارہ سال کے کیرئر میں انھوں نے 8 کردار نبھائے ہیں جن میں سیتا، دروپدی، رادھا، عائشہ، کائیکائی، موتی بی بی اور کپال کوندلا شامل ہیں۔ وہ جنوبی ایشیا کی اول درجہ کی تھیٹر اداکارہ ہیں جنھوں خود نوشت سوانح عمری لکھی ہے۔ انھوں نے اچانک اپنا کیرئر ختم کر دیا اور لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ کسی نے اب تک اس کی کوئی تفصیل یا وجوہات پر روشنی نہیں ڈالی ہے۔ انھوں نے اپنی خود نوشت میں کئی دغا اور بے وفائی کا تذکرہ کیا ہے۔ انھوں نے دقیانوسیت کو نظر انداز کرتے ہوئے نسوانیت کا اپنایا اور سماج میں اپنی اہمیت اور عظمت پر قلم اٹھایا۔ ان کا شہرہ اتنا زیادہ تھا کہ 19ویں صدی کے مشہور صوفی سنت رام کرشن 1884ء میں ان کا ڈراما دیکھنے آئے تھے۔[4] انھوں نے بنگالی تھیٹر کو نئی تکنیک سے نوازا اور یورپی تکنیک کو متعارف کرایا جس سے بنگالی تھیٹر کو ایک نئی سمت ملی۔
ثقافت عامہ میں
[ترمیم]1994ء میں ان پر ایک فلم بنی جس کا نام ناتی بنودنی تھا۔ اس میں پراسینت جی چٹرجی اور دیباشری رائے نے اداکاری تھی۔[5]
ان کی سوانح عمری “امر کتھا“ پر ایک ڈراما بنام ناتی بنودنی بنایا گیا۔ جسے پہلی دفعہ نیشنل اسکول آف ڈراما نے 1995ء میں پیش کیا اور دوسری دفعہ 2006ء میں تھیٹر ہدایتکار امل علانہ نے دہلی میں پیش کیا۔[6][7][8]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Ghulam Murshid (2012)۔ "Dasi, Binodini"۔ Banglapedia: National Encyclopedia of Bangladesh (Second ایڈیشن)۔ Asiatic Society of Bangladesh
{{حوالہ کتاب}}
: الوسيط غير المعروف|مرتب آخری1-first=
تم تجاهله (معاونت)، الوسيط غير المعروف|مرتب آخری1-last=
تم تجاهله (معاونت)، الوسيط غير المعروف|مرتب آخری1-link=
تم تجاهله (معاونت)، الوسيط غير المعروف|مرتب آخری2-first=
تم تجاهله (معاونت)، والوسيط غير المعروف|مرتب آخری2-last=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "Women on stage still suffer bias: Amal Allana (Interview)"۔ Sify News۔ 11 مارچ 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-04-02
- ↑ Bringing alive Binodini Dasi دی ٹریبیون، Sunday, 18 نومبر 2007.
- ↑ Christopher Pinney, Photos of the Gods p. 42
- ↑ Nati Binodini-IMDB
- ↑ Romesh Chander (8 دسمبر 2006)۔ "Autobiography comes alive : "Nati Binodini"، based on Binodini's autobiography "Aamar Kathaa""۔ The Hindu۔ 2011-06-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-04-02
- ↑ "STAGE CRAFT"۔ India Today۔ 8 فروری 2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-04-02
- ↑ "Lights, sets, action.۔: Nissar and Amal Allana's "Nati Binodini" premieres this weekend in Delhi."۔ The Hindu۔ 24 نومبر 2006۔ 2012-04-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-04-02
- 1862ء کی پیدائشیں
- 1941ء کی وفیات
- انیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- انیسویں صدی کی ہندوستانی مصنفات
- انیسویں صدی کے ہندوستانی مصنفین
- برطانوی ہند کی شخصیات
- بنگالی شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بیسویں صدی کی بھارتی مصنفات
- بیسویں صدی کے بھارتی مصنفین
- بھارت میں تھیٹر
- بھارتی آپ بیتی نگار
- بھارتی اسٹیج اداکارائیں
- بھارتی خواتین سوانح نگار
- بھارتی غیر افسانوی مصنفات
- کولکاتا کی اداکارائیں
- کولکاتا کے مصنفین
- مغربی بنگال کی مصنفات
- نسائیت پسند فنکارائیں
- ہندوستانی طوائفیں
- بھارتی خواتین عصمت فروش
- خواتین آپ بیتی نگار
- خواتین سوانح نگار
- بیسویں صدی کے بھارتی سوانح نگار
- 1863ء کی پیدائشیں
- برطانوی ہند کے مصنفین
- بنگال پریذیڈنسی کی شخصیات