بنکر
Appearance
بنکر ایک دفاعی فوجی قلعہ بندی ہے جو لوگوں اور قیمتی سامان کو گرنے والے بموں، توپ خانے یا دیگر حملوں سے بچانے کے لیے بنائی جاتی ہے۔ یہ عام طور پر زیرِ زمین بنائے جاتے ہیں۔ پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران بنکروں کی بڑی اہمیت تھی۔ بنکر سرد جنگ کے دوران اہم سیاسی لوگوں اور عام لوگوں کے لیے جوہری جنگ کے خوف کی وجہ سے بنائے گئے تھے۔