بنگال کرکٹ ایسو سی اے شن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

بنگال کرکٹ ایسو سی اے شن (انگریزی: Cricket Association of Bengal) یا کرکٹ ایسو سی اے شن آف بنگال بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی کرکٹ کی اکائی ہے جو ریاست میں کرکٹ کی دیکھ ریکھ کرتی ہے۔ بنگال کرکٹ ایسو سی اے شن کا مرکزی دفتر ایڈن گارڈنز میں ہے۔ سی اے بی پورے ریاست میں کرکٹ مقابلے کا انتظام کرتی ہے اور اس کے علاوہ بھی تنظیم کی دیگر ذمہ داریاں ہیں۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گانگولی 2015ء تا 2019ء بنگال کرکٹ ایسو سی اے شن صدر تھے۔ بی سی سی آئی کی صدارت ملنے کے بعد وہ سی اے بی کی صدارت سے برطرف ہو گئے۔[1]

ٹورنا منٹ[ترمیم]

بنگال کرکٹ ایسو سی اے شن ریاست میں کرکٹ کو فروغ دیتی ہے اور اس کے لئے کئی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی ہے۔ سی اے بی انڈر 13، انڈر 16، انڈر 19 اور انڈر 21 سطح کے ٹورنامنٹ کرواتی ہے۔ ان کے علاوہ سی اے بی قومی و بین الاقوامی سطح پر بھی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی ہے۔

کچھ ٹورنامنٹ حسب ذیل ہیں[ترمیم]

• سی اے بی ایک روزہ لیگ

• سی اے بی دو روزہ لیگ

• سی اے بی فرسٹ ڈویزن لیگ

• سی اے بی سوپر لیگ

• سینئر ناک آؤٹ

• پی سین ٹرافی

• اے این گھوش میموریل ٹرافی

• جے سی مکھرجی ٹرافی

• سی اے بی انڈر 13

• سی اے بی انڈر 16

• سی اے بی انڈر 21

سی اے بی کے صدور[ترمیم]

بنگال کرکٹ ایسو سی اے شن کے صدور ایسو سی اے شن کے سربراہ ہوتے ہیں اور ریاست مغربی بنگال میں کرکٹ سے متعلق تمام امور کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

مغربی بنگال ٹی-20 کرکٹ فیڈریشن[ترمیم]

ریاست میں کل 18 ضلع سطح کے کرکٹ ایسو سی اے شن ہیں۔ ان کے تحت 174 کلب ہیں جنہیں ان کی شاخیں کہا جا سکتا ہے۔

° کولکاتا ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

° بانکورا ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

° بیربھوم ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

° کوچ بہار ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

° دارجلنگ ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

° ہوگلی ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

° ہاوڑہ ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

° جلپائی گوڑی ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

° مالدہ ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

° مدنا پور ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

° نادیہ ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

° پورولیا ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

° شمالی 24 پرگنہ ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

° جنوبی 24 پرگنہ ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

° شمالی دیناپور ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

° جنوبی دیناپور ضلع ٹی-20 کرکٹ ایسو سی اے شن

]]
Panoramic View of the ایڈن گارڈنز آئی پی ایل 2008ء کے دوران]]

حوالہ جات[ترمیم]