بنگلہ دیش بس حادثہ 2023ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بنگلہ دیش بس حادثہ 2023ء
تفصیلات
تاریخ19 مارچ 2023ء
حادثے کی قسمبس حادثہ
وجہٹائر پھٹنے سے
اعداد و شمار
اموات19
زخمی31

19 مارچ 2023ء کو وسطی بنگلہ دیش میں ایک تیز رفتار بس کا ٹائر پھٹنے سے مین ایکسپریس وے سے پھسل کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے۔[1] ٹائر پھٹنے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا ۔ یہ حادثہ دار الحکومت ڈھاکہ سے 80 کلومیٹر دور مداری پور کے قریب پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق 40 سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی بس نو تعمیر شدہ پدما ندی پل ایکسپریس وے کی ریلنگ کو توڑنے کے بعد سڑک کے کنارے کھائی میں تقریبا 9 میٹر (30 فٹ) نیچے گر گئی۔[2]

امدادی کارروائیاں[ترمیم]

فرید پور فائر سروس اور سول ڈیفنس ہیڈکوارٹرز کی ڈیوٹی آفیسر لیما خانم نے بتایا کہ فائر سروس کے تین یونٹ امدادی کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔[3]

ٹریفک حادثات میں اضافہ[ترمیم]

بنگلہ دیش میں سڑک حادثات عام ہیں، جن کا الزام اکثر لاپروائی سے ڈرائیونگ، پرانی گاڑیوں اور ناقص حفاظتی قوانین پر عائد کیا جاتا ہے اور ہر سال ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://www.reuters.com/world/asia-pacific/least-19-killed-bus-accident-bangladesh-2023-03-19/  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)
  2. https://www.thehindu.com/news/international/madaripur-bangladesh-bus-accident-many-dead/article66638107.ece  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)
  3. https://www.bolnews.com/world/2023/03/at-least-19-killed-in-bangladesh-bus-accident/  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)
  4. https://www.trtworld.com/asia/almost-two-dozen-passengers-killed-in-bangladesh-bus-crash-66281  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)