مندرجات کا رخ کریں

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 2019-20

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 2019-20
پاکستان
بنگلہ دیش
تاریخ 24 جنوری – 9 اپریل 2020ء
کپتان اظہر علی (ٹیسٹ)
بابر اعظم (ٹوئنٹی20 بین الاقوامی)
مومن الحق (ٹیسٹ)
تمیم اقبال (ایک روزہ بین الاقوامی)
محمود اللہ (ٹوئنٹی20 بین الاقوامی)
ٹیسٹ سیریز
نتیجہ پاکستان 2 میچوں کی سیریز 1–0 سے جیت گیا
زیادہ اسکور بابر اعظم (143) نجم الحسین شانتو (82)
زیادہ وکٹیں نسیم شاہ (5)
شاہین آفریدی (5)
ابو جید (3)
روبیل حسین (3)
ایک روزہ بین الاقوامی سیریز
ٹی-20 بین الاقوامی سیریز
نتیجہ پاکستان 3 میچوں کی سیریز 2–0 سے جیت گيا
زیادہ اسکور محمد حفیظ (84) تمیم اقبال (104)
زیادہ وکٹیں چار گیند بازوں نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔[n 1] شفیع الاسلام (3)
بہترین کھلاڑی بابر اعظم (پاکستان)

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے جنوری، فروری اور اپریل 2020ء کے درمیان پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ، 1 ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچ کھیلے۔[1][2] ٹیسٹ سیریز آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپین شپ 2019ء-2021ء کا حصہ تھی۔[3]

کافی عرصہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت ہونے کے بعد 14 جنوری، 2020ء کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔[4] اس دورہ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا۔[5] سب سے پہلے جنوری میں، لاہور میں ٹی 20 سیریز کھیلی گئی۔[6] اس کے بعد ایک ٹیسٹ میچ فروری کے شروع میں راولپنڈی میں کھیلا گیا۔[7] پاکستان سپر لیگ 2020ء ختم ہونے بعد بنگلہ دیشی دوبارہ اپریل میں پاکستان آئے گی اور واحد ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ یہ دونوں مقابلے کراچی میں کھیلے جائیں گے۔[8] ایک روزہ میچ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مستقبل دورہ جات کے پروگرام میں شامل نہیں ہے۔[9]

پاکستان نے ٹی 20 سیریز 2–0 سے جیت لی جبکہ تیسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔[10]

پس منظر

[ترمیم]

نومبر 2019ء میں جب پاکستان نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنے کے لیے آمادہ کیا، تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش سے درخواست کی کہ یہ ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں کھیلی جائے۔[11] مگر کچھ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے 3 ہفتوں کے لمبے عرصے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا۔[12] دسمبر 2019ء میں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ اعلان کیا کہ ٹیسٹ سیریز کا ایک مقابلہ کراچی میں کھیلا جائے گا اور دن/رات مقابلہ ہو گا۔[13] اس کے جواب میں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وہ پاکستان میں صرف ٹی 20 سیریز کھیلیں گے،[14] جب کہ ٹیسٹ میچ کسی نیوٹرل مقام پر منعقد ہوں۔[15] بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنی حکومت کی طرف سے پاکستان میں حفاظتی اقدامات کے جائزہ کا انتظار کر رہے تھے۔[16]

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ وہ مستقبل میں پاکستان کے ہونے والے ہوم میچز کسی نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلنا چاہتے ہیں۔[17] 14 دسمبر، 2019ء کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسین نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ ٹیم کو پاکستان کے دورہ کے لیے ضروری حفاظتی منظوری (security clearance) مل جائے۔[18] 18 دسمبر، 2018ء کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا کہ بنگلہ دیش پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہا ہے، بنگلہ دیش چاہتا ہے کہ پاکستان میں صرف ٹی 20 سیریز کھیلی جائے۔[19] پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ "پاکستان نہ آنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے" اسی کے ساتھ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے کی جانے والی تاخیر کو "ایک بڑی نا انصافی" قرار دیا۔[20] سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد، احسان مانی نے پاکستان کے مستقبل کے ہوم میچ پاکستان میں کھیلنے کی بات کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ "بنگلہ دیش یا کسی اور ٹیم کے خلاف پاکستان کے تمام ہوم میچ پاکستان میں ہی ہوں گے"۔[21] بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی بات کا انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں صرف ٹی 20 سیریز کھیلیں گے اور اس کے بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بارے میں فیصلہ لیں گے۔[22] بنگلہ دیش ٹیم کے ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو نے کہا کہ اگر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان کے دورے پر راضی ہو جاتا تو وہ پاکستان آئیں گے۔[23] پاکستان میں کھیلنے کے خدشات کے باوجود، بنگلہ دیش کے 23 کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ 2020ء کے ڈرافٹ کے لیے اندراج کیا تھا۔[24]

7 جنوری 2020ء کو بی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں سے پاکستان کا سفر کرنے کے لیے رضامندی لینا شروع کی، بنگلہ دیش سے حتمی فیصلہ 12 جنوری کو ان کے بورڈ میٹنگ کے بعد متوقع ہے۔ اگلے دن پی سی بی نے اپنی پیشکش پر نظر ثانی کرتے ہوئے تجویز کیا کہ جنوری اور فروری میں صرف دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے 2020 کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے قریب، بعد کی تاریخ میں T20I میچز کھیلنے کی تجویز بھی دی۔ ان کی بورڈ میٹنگ کے بعد، بی سی بی نے تصدیق کی کہ ان کی حکومت پاکستان کے دورے پر رضامند ہو گئی ہے۔ تاہم، انھوں نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف T20I میچوں کے ساتھ ایک مختصر دورہ ہونا چاہیے۔ نظم الحسن نے اعلان کیا کہ وہ 13 جنوری 2020 کو آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر سے ملاقات کریں گے، جس میں ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے کے اثرات پر بات چیت کی جائے گی۔ احسان مانی نے آئی سی سی میٹنگ کے بعد نظم الحسن سے بھی ملاقات کی تاکہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اگلے دن، دونوں کرکٹ بورڈز نے تین میچوں کی T20I سیریز کے ساتھ شروع ہونے والے پاکستان کے تین ٹانگوں کے دورے پر اتفاق کیا۔ تاہم، مشفیق الرحیم، بنگلہ دیش کے T20I وکٹ کیپر نے کہا کہ وہ T20I میچوں کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کریں گے۔ بی سی بی نے یہ بھی تصدیق کی کہ ان کے کوچنگ اسٹاف کے پانچ ارکان بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سفر نہیں کریں گے۔ بی سی بی نے 18 جنوری 2020 کو ٹی 20 آئی لیگ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا، پی سی بی نے تین دن بعد میچ آفیشلز کی تصدیق کی۔

اسکواڈز

[ترمیم]
ٹیسٹ ایک روزہ بین الاقوامی ٹی 20 بین الاقوامی
 پاکستان[25]  بنگلہ دیش[26]  پاکستان  بنگلہ دیش  پاکستان[27]  بنگلہ دیش[28]

ٹی 20 بین الاقوامی سیریز

[ترمیم]

پہلا ٹی 20 بین الاقوامی

[ترمیم]
24 جنوری، 2020ء
14:00
اسکور کارڈ
بنگلہ دیش 
141/5 (20 اوورز)
ب
 پاکستان
142/5 (19.3 اوورز)
محمد نعیم 43 (41)
شاہین آفریدی 1/23 (4 اوورز)
شعیب ملک 58* (45)
شفیع الاسلام 2/27 (4 اوورز)
پاکستان نے 5 وکٹوں سے جیتا
قذافی اسٹیڈیم، لاہور
امپائر: احسن رضا (پاکستان) اور شوزیب رضا (پاکستان)
بہترین کھلاڑی: شعیب ملک (پاکستان)
  • بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ لیا
  • احسن علی اور حارث رؤف (پاکستان) نے اپنا پہلا ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلا

دوسرا ٹی 20 بین الاقوامی

[ترمیم]
25 جنوری، 2020ء
14:00
اسکور کارڈ
پاکستان 
136/6 (20 اوورز)
ب
 بنگلہ دیش
137/1 (16.4 اوورز)
تمیم اقبال 65 (53)
محمد حسنین 2/20 (4 اوورز)
محمد حفیظ 67* (49)
شفیع الاسلام 1/27 (3 اوورز)
پاکستان نے 9 وکٹوں سے جیتا
قذافی اسٹیڈیم، لاہور
امپائر: احسن رضا (پاکستان) اور شوزیب رضا (پاکستان)
بہترین کھلاڑی: بابر اعظم (پاکستان)
  • بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ لیا

تیسرا ٹی 20 بین الاقوامی

[ترمیم]
27 جنوری، 2020ء
14:00
اسکور کارڈ
ب
میچ منسوخ
قذافی اسٹیڈیم، لاہور
امپائر: احسن رضا (پاکستان) اور شوزیب رضا (پاکستان)
  • ٹاس نہیں ہوا
  • بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہو گیا

ٹیسٹ سیریز

[ترمیم]

پہلا ٹیسٹ

[ترمیم]
7 تا 11 فروری، 2020ء
اسکور کارڈ
ب
445 (122.5 اوور)
بابر اعظم 143 (193)
ابو جید 3/86 (29 اوور)
233 (82.5 اوور)
محمد متھن 63 (140)
شاہین آفریدی 4/53 (21.5 اوور)
168 (62.2 اوور)
مومن الحق 41 (93)
نسیم شاہ 4/26 (8.2 اوور)
پاکستان ایک اننگز اور 44 رنز سے جیت گیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی
امپائر: کرس گیفانی (نیوزی لینڈ) اور نائجل لونگ (انگلستان)
میچ کا بہترین کھلاڑی: نسیم شاہ (پاکستان)
  • پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
  • سیف حسن (بنگلہ دیش) نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔
  • نسیم شاہ (پاکستان) ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک حاصل کرنے والے کم عمر ترین گیند باز بنے۔
  • عالمی ٹیسٹ چیمپین شپ پوائنٹس: پاکستان: 60 ؛ بنگلہ دیش: 0

دوسرا ٹیسٹ

[ترمیم]

واحد ایک روزہ بین الاقوامی

[ترمیم]

حواشی

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Schedule for inaugural World Test Championship announced"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-01-11
  2. "Men's Future Tours Programme" (PDF)۔ International Cricket Council۔ 2019-07-11 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-11
  3. "Pakistan announce WTC schedule against England"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-08-21
  4. "PCB-BCB reach agreement on upcoming series"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-14
  5. "Bangladesh agree to tour Pakistan for three T20s, two Tests, one ODI"۔ BDNews24۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-14
  6. "Bangladesh agree to full tour of Pakistan"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-15
  7. "Pakistan and Bangladesh decide to split Test series, T20 tour to begin on January 24"۔ The National۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-14
  8. "Bangladesh to play two Tests, one ODI and three T20Is in Pakistan"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-14
  9. "ICC helps break BCB-PCB ice"۔ Media New Age Limited۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-14
  10. "Rain forces abandonment, Pakistan take series 2-0"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-27
  11. "PCB stands by decision to host Bangladesh series on home ground"۔ Geo TV۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-11-28
  12. "Bangladesh Test plans in Pakistan thrown into doubt"۔ The National۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-02
  13. "PCB proposes Karachi day-night Test to Bangladesh"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-08
  14. "Bangladesh likely to play only T20Is in Pakistan"۔ BD Crictime۔ 2019-12-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-08
  15. "BCB likely to approach PCB for split series"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-08
  16. "BCB hoping to gain clarity on Pakistan tour this week"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-09
  17. "Pakistan invites Bangladesh to play pink ball Test at Karachi in January"۔ Hindustan Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-11
  18. "BCB chief positive about getting security clearance for Pakistan tour"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-14
  19. "Bangladesh reluctant to play Tests in Pakistan, propose neutral venue"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-18
  20. "'Great injustice' - Misbah-ul-Haq, Azhar Ali unhappy with Bangladesh decision on Pakistan tour"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-23
  21. "'All of Pakistan's matches will take place in Pakistan' - Ehsan Mani"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-23
  22. "T20Is first, decision on Tests after that - BCB on Pakistan tour"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-24
  23. "'If we have to, then I am going' – Domingo prepared to tour Pakistan"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-01
  24. "PCB-BCB standoff over Pakistan tour continues"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-02
  25. "Misbah names 16-man squad for Bangladesh Tests"۔ Geo News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-01
  26. "Imrul Kayes, Mustafizur Rahman dropped for Pakistan Tests; Tamim Iqbal, Soumya Sarkar return"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-01
  27. "Pakistan squad for Bangladesh T20Is named"۔ Pakistan Cricket Board۔ 2020-01-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-16
  28. "Media Release : Tour of Pakistan 2020 : Bangladesh squad for T20I series announced"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 2020-01-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-18

بیرونی روابط

[ترمیم]