مندرجات کا رخ کریں

بنگلہ دیش کی انجمن ایشیائی

بنگلہ دیش کی انجمن ایشیائی
قیام1952؛ 74 برس قبل (1952)
مقام
  • 5، اولڈ سیکریٹریٹ روڈ، نیم تلی، ڈھاکہ، بنگلہ دیش
متناسقات23°43′27″N 90°24′09″E / 23.724076°N 90.402586°E / 23.724076; 90.402586
صدر
ہارون الرشید[1]
ویب گاہwww.asiaticsociety.org.bd

بنگلہ دیش کی انجمنِ ایشیائی (بنگلہ دیش ایشیاٹک سوسائٹی) غیر سیاسی اور غیر منافع بخش تحقیقی ادارہ ہے جو 1864ء کے سوسائٹی ایکٹ اور حکومتِ بنگلہ دیش کے این جی او امور بیورو کے تحت رجسٹرڈ ہے۔[2] یہ ادارہ 1952ء میں ڈھاکہ میں مشرقی پاکستان کی انجمنِ ایشیائی (مشرقی پاکستان ایشیاٹک سوسائٹی) کے نام سے متعدد مسلم علمی رہنماؤں کی کوششوں سے قائم کیا گیا اور 1972ء میں اسے موجودہ نام دیا گیا۔ اس انجمن کے قیام میں پاکستان کے ممتاز مسلم مورخ اور ماہرِ آثارِ قدیمہ احمد حسن دانی نے کلیدی کردار ادا کیا جبکہ ان کی معاونت محمد شہید اللہ نے کی جو معروف بنگالی ماہر لسانیات تھے۔[3]

یہ انجمن نیم تلی میں واقع ہے جو جامعہ ڈھاکہ کے کرزن ہال سے پیدل فاصلے پر پرانے ڈھاکہ کے علاقے میں واقع ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Dr Harun president, Dr Siddiqur GS of Asiatic Society council". BSS News (بزبان انگریزی). 31 Jan 2024. Retrieved 2025-02-14.
  2. "About ASB". www.asiaticsociety.org.bd (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2022-03-31. Retrieved 2020-10-31.
  3. Sajahan Miah Murshed (2012). "Asiatic Society of Bangladesh". In Sirajul Islam and Ahmed A. Jamal (مرتب). Banglapedia: National Encyclopedia of Bangladesh (بزبان انگریزی) (Second ed.). Asiatic Society of Bangladesh.