بنیادی فرانسیسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بنیادی فرانسیسی (فرانسیسی: Français fondamental) الفاظ اور قواعد زبان کی فہرست ہے جسے 1950ء کے دہے میں تخلیق کیا گیا تھا کہ غیر ملکیوں اور فرانسیسی اتحاد ( l'Union française) میں شامل لوگوں فرانسیسی زبان پڑھائی جائے تاکہ فرانس فرانسیسی زبان کے فروغ میں معاون ہو سکے۔ 1950ء اور 1960ء کے دہوں کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ الفاظ کی ایک محدود تعداد کو زبانی اور تحریری انداز میں ایک ہی جیسے انداز میں سبھی صورت حال میں استعمال کیا جا رہا ہے؛ لہٰذا قواعد کے محدود اصول ہی کسی زیر استعمال زبان کے لیے درکار تھے۔

مآخذ[ترمیم]

بنیادی فرانسیس کا تصور ایک فرانسیسی زبان کے ادارے Centre d'Etude du Français Élémentaire نے پیش کیا تھا۔ اسی ادارے کو 1959ء میں Centre de Recherche et d'Etude pour la Diffusion du Français (CREDIF) کے طور پر موسوم کر دیا گیا۔ اس کی صدارت جارج کوگینہم نے کی جو ایک ماہر لسانیات تھے۔[1] فرانس کی وزارت تعلیم نے اسے منظوری دی اور اس کو فرانسیسی زبان سیکھنے کے طریقے کے طور پر فروغ دیا۔ بنیادی فرانسیسی یا اس کے حقیقی فرانسیسی زبان کے متبادل Français fondamental کو فرانسیسی درسی کتابوں میں عام کیا گیا اور بالخصوص 1960ء کے سمعی و بصری طریقوں میں خاص جگہ دی گئی۔[2]

کوگینہم، رینے میشیا، پال ریوینک اور اوریلیئین سوواگیؤ اس منصوبے کے محققین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پہلے درجے میں 1,475 الفاظ ہیں اور دوسرے درجے میں 1,609 الفاظ ہیں۔[2]

اثر اور افادیت[ترمیم]

بنیادی فرانسیسی یقینًا اثر انگیز ثابت ہوئی، بالخصوص غیر ملکیوں کو زبان کی تدریس کے معاملے میں۔ مگر اسے 1970ء میں مسترد کر دیا گیا جب زبان کی تدریس کو تشکیل جدید کیا گیا، تاہم کوئی نو ایجاد طریقے کو اس کے متبادل کے طور پر پیش نہیں کیا گیا۔ دسمبر 2005ء میں ایک سیمینار l'École normale supérieure lettres et sciences humaines de Lyon میں منعقد کی گئی، جس میں اس تصور کی تخلیق کے بعد کے صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اسی جذبے کے ساتھ مگر کسی وابستگی کے بغیر ریڈیو فرانس انٹرنیشنل نے ایک 10 منٹ کے جریدے کو آسان فرانس میں جاری کیا جو محدود اور آسان 300 الفاظ کی لفظیات پر مشتمل تھا۔ یہ روز مرہ کے واقعات کا سیاق و سباق فراہم کر رہے تھے۔ یہ اقدام وائس آف امریکا کے اقدام کے مشابہ ہے جس نے 1959ء میں ایک پروگرام خصوصی انگریزی میں جاری کیا جو بنیادی انگریزی کی 1500 الفاظ پر مشتمل ایک شکل تھی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Stern, H. H. Fundamental Concepts of Language Teaching: Historical and Interdisciplinary Perspectives on Applied Linguistic Research. اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس. 24 March 1983. p. 55. Retrieved from Google Books on اکتوبر 17, 2012. آئی ایس بی این 0194370658, 9780194370653.
  2. ^ ا ب Decoo, Wilfried. Systemization in Language Learning Models. Taylor & Francis US , جنوری 1, 2009. p. 63. Retrieved from گوگل بکس on 17 اکتوبر 2012. آئی ایس بی این 0415361931, 9780415361934

مزید پڑھیے[ترمیم]

  • Gineste, Roger and R. Lagrave. Le français fondamental par l'action: Langage et vocabulaire. Section d'initiation à la langue française (ou Cours préparatoire 1re année) 1er degré. Méthode active et fonctionnelle destinée aux élèves dont la langue maternelle n'est pas le français. Éditions Didier [fr], 1961. (see entry in WorldCat)

بیرونی روابط[ترمیم]