بنی اسرائیل قبرستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

بنی اسرائیل قبرستان یا یہودی قبرستان کراچی پاکستان میں واقع واحد یہودی قبرستان ہے۔ یہ قبرستان ایک بڑےمیوہ شاہ قبرستان کا حصہ ہے۔ سالوں سے اس میں کمی ہو رہی واقع ہو رہی ہے۔ قبرستان میں 5،000 قبروں کی گنجائش ہے۔[1][2][3]

موجودہ حالت[ترمیم]

اس وقت یہاں جتنی قبروں کے واضح آثار موجود ہیں ان کی تعداد سینکڑوں میں ہے لیکن تاریخی حوالے بتاتے ہیں کہ یہاں تقریباً 5 ہزار قبریں تھیں۔ اس وقت، تمام قبریں نہایت خستہ حالت میں ہیں۔ ہر جگہ کانٹے دار خودرو جھاڑیاں اگی ہوئی ہیں۔ 1980ء کے بعد سے یہاں ایک بھی تدفین نہیں ہوئی۔ قبروں کی مناسب انداز میں دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں۔ گینگ وار کے دوران، یہ شرپسندوں کے چھپنے کا ’مرغوب ٹھکانا‘ ہے،رہی سہی کسر منشیات فروشوں اور منشیات استعمال کرنے والوں نے پوری کردی ہے۔ اسی وجہ سے عام لوگ ادھر کا رخ نہیں کرتے۔ پولیس اور رینجرز بھی آتے ہوئے گھبراتی ہے۔ ‘[4]

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Karachi's Jewish cemetery in dire need of repair 13 مارچ 2011. Retrieved 22 مئی 2011
  2. "Jewish Graveyard in Karachi Pakistan"۔ Youtube۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2011۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  3. "In search of the Jews of Karachi"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2011۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  4. کراچی کا ’بنی اسرائیل قبرستان‘ 1980ء سے ’غیر آباد‘ ہے