بن بلاؤ
| لنکس[1] | |
|---|---|
| ترتیب وار چار بن بلاؤ کی انواع | |
| سائنسی درجہ بندی | |
| اقلیم: | حیوانات |
| قوم: | حبلیات |
| فصیلہ: | گوشت خور |
| خاندان: | گربہ خو |
| ذیلی خاندان: | Felinae |
| جنس: | Lynx کر، 1792 |
| نوعی قسم | |
| Felis lynx[2] | |
| انواع | |
| |
| Lynx ranges: | |
بن بلاؤ یا وشق (انگریزی: Lynx لِن٘کْس) درمیانے جسامت کی جنگلی بلیوں کی ایک جنس ہے جس میں موجودہ دور کی چار انواع شامل ہیں: کینیڈی بن بلاؤ، آئبیریائی بن بلاؤ، یوریشیائی بن بلاؤ اور بوب کیٹ۔ اس نام کی اصل قدیم یونانی لفظ λύγξ (لنکس) سے ہے، جو لاطینی کے ذریعے وسطی انگریزی میں پہنچا۔[4] یہ لفظ ہند یورپی مادہ *leuk- سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ’روشنی‘ یا ’چمک‘ کے ہیں اور اس سے مراد اس جانور کی آنکھوں کی چمک ہے۔ لنکس اور کرکل میں مشابہت کے سبب دونوں کو بعض اوقات ایک ہی سمجھ لیا جاتا ہے، اس کی ایک وجہ دونوں کے کانوں کے سیاہ گچھے ہیں۔ اسی سبب اردو کی بعض لغات میں لنکس کو بھی سیاہ گوش لکھا گیا ہے۔
شکل و صورت
[ترمیم]
بن بلاؤ (لنکس) کی دم چھوٹی ہوتی ہے، کانوں کے سروں پر سیاہ بالوں کے نمایاں گچھے پائے جاتے ہیں جبکہ برف پر چلنے کے لیے اس کے پنجے بڑے اور نرم گدی نما ہوتے ہیں۔ اس کے چہرے پر لمبی مونچھیں بھی ہوتی ہیں۔ گردن کے نیچے بالوں کی ایک جھالر نما تہ ہوتی ہے جس پر سیاہ دھاریاں ہوتی ہیں اور وہ بعض اوقات بو ٹائی (Bow tie) سے مشابہ دکھائی دیتی ہیں اگرچہ یہ ہمیشہ واضح نہیں ہوتیں۔
اس کے جسم کا رنگ درمیانی بھورے سے سنہری یا ہلکے مائل بہ سفید تک مختلف ہو سکتا ہے اور اکثر جسم خصوصاً ٹانگوں پر گہرے بھورے دھبے بھی ہوتے ہیں۔ تمام انواع کے سینے، پیٹ اور ٹانگوں کے اندرونی حصوں پر سفید بال ہوتے ہیں جو دراصل سینے اور پیٹ کے بالوں کا تسلسل ہوتے ہیں۔ لنکس کے بالوں کی لمبائی، رنگت اور پنجوں کے حجم میں اس کے مسکن کے موسم کے مطابق فرق پایا جاتا ہے۔ جنوب مغربی ریاستہائے متحدہ میں پائے جانے والے لنکس نسبتاً چھوٹے بالوں اور گہرے رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کے پنجے بھی کم گدی دار ہوتے ہیں جبکہ شمالی سرد علاقوں میں پائے جانے والے لنکس کے بال زیادہ گھنے اور ہلکے رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کے پنجے بڑے اور زیادہ گدی دار ہوتے ہیں جو برف پر چلنے کے لیے موزوں ہوتے ہیں۔
اس جنس کی سب سے چھوٹی انواع بوب کیٹ اور کینیڈی بن بلاؤ ہیں جبکہ سب سے بڑی نوع یوریشیائی بن بلاؤ ہے اگرچہ ہر نوع کے اندر بھی جسامت میں خاصا فرق پایا جاتا ہے۔
| نوع | جنس | وزن | لمبائی | اونچائی (کندھوں تک) |
|---|---|---|---|---|
| یوریشیائی بن بلاؤ |
نر | 18 تا 30 کلوگرام (40 تا 66 پونڈ) | 81 تا 129 سینٹی میٹر (32 تا 51 انچ) | 70 سینٹی میٹر (27 1⁄2 انچ)[5] |
| مادہ | 18 کلوگرام (40 پونڈ) | |||
| کینیڈی بن بلاؤ |
دونوں | 8 تا 14 کلوگرام (18 تا 31 پونڈ) | 90 سینٹی میٹر (35 1⁄2 انچ) | 48 تا 56 سینٹی میٹر (19 تا 22 انچ)[6] |
| آئبیریائی بن بلاؤ |
نر | 12.9 کلوگرام (28 پونڈ) | 85 تا 110 سینٹی میٹر (33 1⁄2 تا 43 1⁄2 انچ) | 60 تا 70 سینٹی میٹر (23 1⁄2 تا 27 1⁄2 انچ)[7][8] |
| مادہ | 9.4 کلوگرام (20 3⁄4 پونڈ) | |||
| بوب کیٹ |
نر | 7.3 تا 14 کلوگرام (16 تا 30 3⁄4 پونڈ)[9] | 71 تا 100 سینٹی میٹر (28 تا 39 1⁄2 انچ)[9] | 51 تا 61 سینٹی میٹر (20 تا 24 انچ)[10] |
| مادہ | 9.1 کلوگرام (20 پونڈ) |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ W. C. Wozencraft [انگریزی میں] (2005). "Order Carnivora". In D. E. Wilson [انگریزی میں]; D. M. Reeder (eds.). Mammal Species of the World: A Taxonomic and Geographic Reference (بزبان انگریزی) (3rd ed.). Johns Hopkins University Press. pp. 541–542. ISBN:978-0-8018-8221-0. OCLC:62265494.
- ↑ W. C. Wozencraft [انگریزی میں] (2005). "Order Carnivora". In D. E. Wilson [انگریزی میں]; D. M. Reeder (eds.). Mammal Species of the World: A Taxonomic and Geographic Reference (بزبان انگریزی) (3rd ed.). Johns Hopkins University Press. pp. 532–628. ISBN:978-0-8018-8221-0. OCLC:62265494.
- ↑ Denis Date=1980 Geraads (1980). "Un nouveau felide (Fissipeda, mammalia) du pleistocene moyen du Maroc: Lynx thomasi N. sp". Geobios (بزبان فرانسیسی). 13 (3): 441–444. Bibcode:1980Geobi..13..441G. DOI:10.1016/S0016-6995(80)80079-9.
{{حوالہ رسالہ}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: عددی نام: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ "Definition of lynx from Oxford Dictionary". Oxford Dictionaries (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2016-04-12. Retrieved 2010-10-05.
- ↑ Peter Jackson (24 Apr 1997). "Eurasian lynx" (بزبان انگریزی). lynx.uio.no. Archived from the original on 2007-05-27. Retrieved 2007-05-28.
- ↑ politis (4 Apr 2016). "Animal Facts: Canada Lynx". Canadian Geographic (بزبان انگریزی). Retrieved 2020-01-01.
- ↑ "Iberian lynx – Lynx pardinus". Species Data Sheets (بزبان انگریزی). United Nations Environment Programme – World Conservation Monitoring Centre. 2004. Archived from the original on 2008-05-10.
- ↑ Christopher Johnson (2011). "Lynx pardinus – Spanish lynx". Animal Diversity Web (بزبان انگریزی). University of Michigan Museum of Zoology. Retrieved 2011-05-29.
- 1 2 Vin T. Sparano (Sep 1998). Complete Outdoors Encyclopedia (بزبان انگریزی). St. Martin's Press. p. 228. ISBN:0-312-19190-1.
- ↑ Victor H Cahalane (1 Mar 2005). Meeting the Mammals (بزبان انگریزی). Kessinger Publishing. p. 64. ISBN:1-4179-9522-X.