بوبالینہ
ظاہری ہیئت
بُوبالینہ بووینی (جنگلی مویشی) کا ایک ذیلی قبیلہ ہے جس میں اصلی بھینس کی مختلف اقسام شامل ہیں۔ انواع میں افریقی بھینس، آنوعہ اور جنگلی پانی والی بھینس (بشمول پالتو پانی والی بھینس) شامل ہیں۔ بھینسیں قدرتی طور پر ذیلی صحارائی افریقہ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں پائی جاتی ہیں اور ان کی پالتو اور وحشی آبادیاں یورپ، شمالی و جنوبی امریکا اور آسٹریلیا میں بھی متعارف کروائی گئی ہیں۔[1] زندہ انواع کے علاوہ، بُوبالِینَنوں (بھینسوں کے خاندان) کا ایک وسیع فوسل ریکارڈ موجود ہے، جس کی باقیات افرو-یوریشیا کے بڑے حصے میں پائی گئی ہیں۔[2]
امریکی بھینس کو عام طور پر "بھینس" کہا جاتا ہے لیکن وہ بُوبالینہ کے رکن نہیں ہیں۔
- ↑ J.R. Castelló (2016)۔ Bovids of the Word.۔ Princeton University Press
- ↑ Alexandre Hassanin (جنوری 2014)۔ "Systematic and evolution of Bovini"۔ در D.R. Melletti؛ J. Burton (مرتبین)۔ Ecology, Evolution and Behaviour of Wild Cattle: Implications for Conservation۔ Cambridge University Press۔ ص 7–21