بوبی لی جنٹری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بوبی لی جنٹری ( جولائی 27، 1942 )ایک امریکی گلوکارہ ہیں۔ وہ پہلی امریکی گلوکارہ ہیں جنھوں نے خود اپنے گانوں کو ترتیب دیا۔[1][2]

بوبی لی جنٹری نے 1967 میں گانے اوڈ ٹو بلی جو(Ode to Billie Joe) کے ساتھ بین الاقوامی شہرت حاصل کی[3] ۔ ان کے گانے  نے بل بورڈ چارٹ پر پہلے نمبر پر چار ہفتے گزارے اور 1967 کے بل بورڈ سال کے آخر کے چارٹ میں تیسرے نمبر پر رہا۔ انھوں نے 1968 میں بہترین نئی فنکارہ  اور بہترین گلوکارہ کا گریمی ایوارڈ حاصل کیا۔

ان کے البم فینسی نے انھیں بہترین خواتین گلوکارہ پرفارمنس کے لیے گریمی نامزدگی دلائی۔ اپنے پہلے البم کے بعد انھوں نے لاس ویگاس میں مختلف موسیقی تقریبات کا کامیاب انعقاد کیا۔ 1970 کی دہائی کے آخر میں بوبی جنٹری نے موسیقی اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں اپنی دلچسپی کھو دی اور کچھ عرصے بعد  وہ میوزک انڈسٹری سے کنارہ کش ہوگئیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

بوبی 27 جولائی 1942 کو روبی لی  اور رابرٹ ہیریسن سٹریٹر کے گھر پیدا ہوئیں۔ ان کے والدین چِکاسا کاؤنٹی مسیسیپی میں ووڈ لینڈ کے قریب رابرٹا لی سٹریٹ میں رہائش پزیر تھے۔ان کی پیدائش کے فوراً بعد ان کے والدین کی طلاق ہو گئی اور ان کی والدہ کیلیفورنیا چلی گئیں۔ بوبی کی پرورش ان کے دادا دادی نے مسیسیپی کے چکساو کاؤنٹی کے ایک فارم پر کی۔ ان کی دادی نے ان کے لیے پڑوسی کے پیانو کو حاصل کرنے کے لیے اپنی  دودھ دینے  والی گائے کا سودا کیا، اس طرح سات سال کی عمر میں بوبی نے اپنا پہلا گانا گایا۔ بوبی اپنے والد کے ساتھ گرین ووڈ مسیسیپی میں کچھ سالوں تک مقیم رہیں اور وہیں انھوں نے  گٹار  بجانا سیکھا۔

تیرہ سال کی عمر میں وہ  اپنی  والدہ  کے ساتھ رہنے کے لیے پام اسپرنگس، کیلیفورنیا چلی گئیں۔ انھوں نے مختصر وقت کے لیے روبی اور بوبی میئرز کی جوڑی کے طور پر بھی کام کیا۔ بوبی نے اپنے اسٹیج کا نام 1952 کی فلم روبی گینٹری سے متاثر ہوکر رکھا تھا جسے اس نے ٹیلی ویژن پر دیکھا تھا۔ فلم میں روبی (جینیفر جونز نے ادا کیا) بیک ووڈس کی ایک غریب لیکن خوبصورت لڑکی تھی جس نے ٹاؤن ٹائیکون سے شادی کی تھی۔ ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعدوہ  لاس اینجلس چلی گئیں جہاں انھوں نے مختف ملازمتوں کے ساتھ معاشی کفالت کی،  کبھی کبھار نائٹ کلبوں اور کنٹری کلبوں میں پرفارم کیا۔ انھوں نے ایک فیشن ماڈل کے طور پر  بھی کچھ عرصہ کام کیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Bobbie Gentry" 
  2. Brett Milano (March 21, 2019)۔ "Best Female Songwriters: An Essential Top 25 Countdown | uDiscover"۔ uDiscover Music۔ اخذ شدہ بتاریخ February 20, 2020 
  3. Meredith Ochs (June 3, 2014)۔ "The Confounding, Enigmatic 'Ode To Billie Joe'"۔ Ode To Billie Joe۔ NPR۔ اخذ شدہ بتاریخ June 5, 2014