مندرجات کا رخ کریں

بوب کیٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بوب کیٹ
کولمبس چڑیا گھر میں بوب کیٹ
بقا کی صورت حال
CITES ضمیمہ دوم (CITES)[1]
سائنسی درجہ بندی edit
اقلیم: حیوانات
قوم: حبلیات
فصیلہ: گوشت خور
خاندان: گربہ خو
جنس: Lynx
نوع:
L. rufus
دہرا نام
Lynx rufus
(Schreber، 1777)
2016ء میں حدود[1]
ہم نام

متن دیکھیے

بوب کیٹ (انگریزی: Bobcat) بلی کے گُربہ خُو (Felidae) خاندان کی جنس لِن٘کْس (Lynx) سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا قد کندھوں تک 57.5 سینٹی میٹر [23 انچ] اور جسم کی لمبائی ایک میٹر [3.3 فٹ] ہوتی ہے۔ اس کی دم چھوٹی اور ”لٹ“ کی شکل کی ہوتی ہے۔ اسی لیے انگریزی میں اسے Bobcat کہتے ہیں۔ یہ ریاستہائے متحدہ امریکا اور کینیڈا میں پایا جاتا ہے۔ اس کے بھورے سرخی مائل فر پر سیاہ دھبے ہوتے ہیں۔ بوب کیٹ کے 28 نوکیلے دانت اور ناخن تیز ہوتے ہیں۔ اس کی خوراک میں بنیادی طور پر کترنے والے جانور اور خرگوش شامل ہیں۔ بعض اوقات یہ ہرن کو بھی شکار کرتا ہے۔ اب یہ امریکا اور کینیڈا کے صرف مغربی حصوں میں ملتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 1 2 3 Kelly, M.; Morin, D. & Lopez-Gonzalez, C.A. (2016). "Lynx rufus". IUCN Red List of Threatened Species (بزبان انگریزی). 2016 e.T12521A50655874. DOI:10.2305/IUCN.UK.2016-1.RLTS.T12521A50655874.en. Retrieved 2022-01-24.