مندرجات کا رخ کریں

بوجھو کون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بوجھو کون[1] (انگریزی: whodunit یا whodunnit ’ہوڈنِٹ‘، دراصل جملے ’Who [has] done it؟‘ یعنی ’یہ کس نے کیا ہے؟‘ کی بول چال کی مختصر شکل ہے) سراغ رسانی یا جاسوسی ادب کی وہ صنف ہے جس میں اصل معما یہ ہوتا ہے کہ جرم کس نے کیا۔[2] کہانی کا تانا بانا اس پہیلی کے گرد بُنا جاتا ہے اور قاری یا ناظر کو ایسے اشارے اور سراغ دیے جاتے ہیں جن کی مدد سے وہ انجام آنے سے پہلے ہی مجرم کا اندازہ لگا سکے۔ آخر میں نقطۂ عروج پر راز کھلتا ہے اور مجرم سامنے آ جاتا ہے۔ اس طرح کی کہانیوں میں تفتیش کا کام اکثر کسی انوکھے مزاج کے کردار، شوقیہ تفتیش کار یا نیم پیشہ ور سراغ رساں کے ذمے ہوتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. شان الحق حقی (2005)۔ ابراہیم سعد (مدیر)۔ چھوٹی اوکسفرڈ انگریزی اُردو ڈکشنری (پہلا ایڈیشن)۔ پاکستان: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ ص 700۔ ISBN:978-0-19-597899-5
  2. کلیم الدین احمد (1986)۔ فرہنگ ادبی اصطلاحات (پہلا ایڈیشن)۔ نئی دہلی: ترقی اردو بیورو۔ ص 204