بورجو کیراتلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بورجو کیراتلی
(ترکی میں: Burcu Kıratlı ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 23 جولا‎ئی 1989ء (35 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استنبول  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ترکیہ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی یدی تپہ یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترکی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بورجو کیراتلی (ترکی زبان: Burcu Kıratlı) ترک اداکارہ ہیں۔

سوانح[ترمیم]

بورجو 23 جولائی 1989ء کو استنبول میں پیدا ہوئیں۔ استنبول میں آنکھیں کھولنے کے بعد بورجو نے اپنی ابتدائی اسکول کی تعلیم عطا کالج سے حاصل کی، بی جے کے کالج میں سیکنڈری اسکول کی تعلیم اور بَبَک ینی ییلیدز کالج میں اپنی ہائی اسکول کی تعلیم حاصل کی اور یدی تپہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمیونیکیشن سے بصری مواصلاتی ڈیزائن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ اسکول کی زندگی کے دوران بہت سارے ڈراموں اور مختصر فلموں میں شامل تھیں۔

سیریل ”اَلدہ وار حیات“ کے پہلے سیزن میں یاغمور کا کردار نبھایا، اس سیریل کی سنہ 2010ء میں نشریات کا آغاز ہوا اور دوسرے سیزن تک جاری رہا۔ سنہ 2013ء میں اوزجان دَنِز کی ڈائریکٹ کردہ اور تحریر کردہ فلم ”صو و آتش“ میں ہلین کا کردار نبھایا جو مشہور ہوا۔ سنہ 2014ء میں ”پری ماصالی“ میں پری کا کردار نبھایا، فلم میں اپنے کردار کی وجہ سے انھوں نے اپنی بال کٹوا دیے تھے۔ 2014ء کی سیریل ”دیریلش: ارطغرل“ میں گوکچہ کا کردار نبھایا۔ سنہ 2016ء میں ”عشق و ماوی“ میں ماوی کا کردار نبھایا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]