بونڈائی بیچ(انگریزی: Bondi Beach)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع ایک ساحلِ سمندر اور اس کے گرد واقع نواحی علاقہ ہے۔ بونڈائی بیچ سڈنی کے مرکزی کاروباری ضلع سے تقریباً 7 کلومیٹر (4 میل) مشرق میں مشرقی مضافات میں ویورلی کونسل کے مقامی انتظامی علاقے میں واقع ہے۔ 2021ء کی آسٹریلوی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 11،513 افراد پر مشتمل تھی۔ اس کا ڈاک کوڈ 2026 ہے۔ بونڈائی، نارتھ بونڈائی اور بونڈائی جنکشن اس کے ہمسایہ علاقے ہیں۔ بونڈائی بیچ آسٹریلیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے اور یہ دو ٹیلی وژن سلسلوں Bondi Rescue اور Bondi Vet کی فلم بندی کا مقام بھی رہا ہے۔