بوٹا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گاؤں
بوٹا is located in پاکستان
بوٹا
بوٹا
متناسقات: 33°41′51″N 72°24′52″E / 33.69750°N 72.41444°E / 33.69750; 72.41444
ملکپاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
پنجاب کے اضلاع (پاکستان)ضلع اٹک
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

بوٹا (انگریزی: Boota) پاکستان کا ایک جغرافیائی خصوصیت جو پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔یہ گاؤں پاکستان بننے سے پہلے سے قائم ہے۔یہاں کا سرکاری اسکول 1919 میں قائم ہوا۔یہاں کی جامع مسجد 1924 میں قائم ہوئی۔2017 کی مردم شماری کی مطابق یہاں کی ساری آبادی مسلم ہے۔یہاں ایک طرف کالا چٹا کی پہاڑیاں جبکہ دوسری طرف نالہ نندنا گاؤں کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے۔ گاؤں کا کل رقبہ 46000 کنال ہے۔یہاں کے لوگ بہت اچھے اور اعلی اقدار کے مالک ہیں۔گاؤں میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگ موجود ہیں۔گاؤں میں ایک مرکزی آبادی اور تین داخلی آبادیاں شامل ہیں جن میں ڈھوک سوائیں، ڈھوک نواز اور ناوہ شامل ہیں۔گیس بجلی اور ٹیلی فون کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی بھی سہولت میسر ہے۔بوٹا ویلفئیر گاؤں کی ایک سماجی تنظیم ہے جو کوگوں کی مدد کرتی ہے۔ [1]




مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Boota"