بوٹی دار چونچ والا حواصل
| بوٹی دار چونچ والا حواصل | |
|---|---|
| کمبوڈیا میں | |
| بقا کی صورت حال | |
| سائنسی درجہ بندی | |
| اقلیم: | حیوانات |
| قوم: | حبلیات |
| جماعت: | Aves |
| فصیلہ: | Pelecaniformes |
| خاندان: | Pelecanidae |
| جنس: | Pelecanus |
| نوع: | P. philippensis
|
| دہرا نام | |
| Pelecanus philippensis گملین، 1789
| |
بوٹی دار چونچ والا حواصل (انگریزی: Spot-billed pelican) جسے سرمئی حواصل بھی کہا جاتا ہے، حواصلوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک آبی پرندہ ہے۔ یہ جنوبی ایشیا میں، جنوبی ایران سے لے کر ہند کے راستے انڈونیشیا تک افزائش کرتا ہے۔ یہ عموماً بڑے میٹھے پانی کے ذخائر اور ساحلی علاقوں، خصوصاً جھیلوں کے نزدیک پایا جاتا ہے۔ دور سے دیکھنے پر اسے علاقے کے دیگر حواصلوں سے ممیز کرنا مشکل ہوتا ہے اگرچہ یہ نسبتاً چھوٹا ہوتا ہے۔ تاہم قریب سے دیکھنے پر اس کی اوپری چونچ پر موجود دھبے، چمک دار رنگوں کی عدم موجودگی اور سرمئی پَر اسے نمایاں بناتے ہیں۔ بعض علاقوں میں یہ پرندے انسانی آبادیوں کے قریب بڑی بستیوں کی صورت میں گھونسلے بناتے ہیں۔
حجم
[ترمیم]گدھ کی مانند۔
شناخت
[ترمیم]ہلکا خاکی/سرمئی مائل سفید بھورا کلغی والا آبی پرندہ جس کے چھوٹے جالی دار پیر (Webbed Feet) ہوتے ہیں۔ بھاری بھر کم چونچ جس کے نچلے سرے پر گلابی رنگ کی بڑی تھیلی لٹکتی رہتی ہے۔ اس تھیلی میں یہ پرندے بڑی بڑی مچھلیاں پکڑ کر رکھے لیتے ہیں۔ چونچ پر گہرے کالے دھبے واضح ہوتے ہیں۔ پروں کے باہری سرے کالے جبکہ دم ہلکی براؤن ہوتی ہے۔ نر و مادہ یکساں۔ بڑے بڑے جھنڈ تالابوں اور جھیل میں ملتے ہیں۔
مسکن
[ترمیم]پورے ہندوستان، پاکستان، سری لنکا، برما وغیرہ میں عام طور پر مقامی کبھی کبھی نقل مکانی بھی کرتے ہیں۔
عادات و اطوار
[ترمیم]جھنڈ میں پانی کی سطح پر تیرتے رہتے ہیں اور باہمی نقل و حرکت سے بڑی بڑی مچھلیاں پکڑتے ہیں جسے چونچ سے لٹکتی تھیلی میں رکھ لیتے ہیں۔ گرچہ یہ پرندے کافی وزن دار ہوتے ہیں مگر پانی سے نہایت آسانی سے پرواز کرتے اور لمبی اڑان بھرتے ہیں۔ اکثر کافی اونچائی پر اور دیر تک دائرے میں گھومتے نظر آتے ہیں۔
گھونسلا
[ترمیم]گھونسلے کا موسم نومبر سے اپریل تک ہوتا ہے۔
اونچے پیڑوں اور تار کے درخت پر بڑا گھونسلا سوکھی ٹہنیوں کی مدد سے بناتے ہیں۔ اکثر ایک ہی درخت پر کئی جوڑے گھونسلے بناتے ہیں۔ انڈے سفید مگر سینے کے درمیان مٹیالے ہو جاتے ہیں۔
بقا کی صورت حال
[ترمیم]تشویشناک، آبادی بتدریج کم ہو رہی ہے۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ BirdLife International (2017). "Pelecanus philippensis". IUCN Red List of Threatened Species (بزبان انگریزی). 2017 e.T22697604A117970266. DOI:10.2305/IUCN.UK.2017-3.RLTS.T22697604A117970266.en. Retrieved 2021-11-12.
- ↑ حافظ شائق احمد یحییٰ (فروری 2025)۔ "ہندوستانی پرندے: شناخت، عادات و اطوار"۔ اردو ماہنامہ سائنس۔ نئی دہلی۔ ج 32 شمارہ 2: 22