بوہونیکی مسجد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بوہونیکی مسجد ( (پولش: Meczet w Bohonikach)‏ ) ایک لکڑی کی ایک مسجد ہے۔ یہ مسجد شمال مشرقی پولینڈ کے گاؤں بوہونیکی ، پوڈلاسکی وویووڈشپ میں تعمیر شدہ ہے۔ [1]

تاریخ[ترمیم]

یہ مسجد انیسویں کے اختتام اور بیسویں صدی کے آغاز میں تعمیر کی گئی تھی، غالباً یہ 1873 میں موجود تھی۔ اس کی تعمیر اس کے مقام پر ایک سابقہ تاتاری باشندوں کی مسجد کو آگ لگنے کے بعد کی گئی تھی۔ سابقہ مسجد گاؤں کے مشرقی حصے میں ایک تاریخی قبرستان کے ساتھ تھی، جو اٹھارویں صدی کے لگ بھگ یا سترھویں صدی سے موجود تھی۔ [2]

دوسری جنگ عظیم کے دوران مسجد کو وہرماچٹ نے تباہ کر دیا تھا۔ انھوں نے عمارت کو فیلڈ ہسپتال میں تبدیل کر دیا تھا۔ 1945 کے بعد سے مسجد کی مرمت کئی بار کی گئی۔ مسجد کی توسیع کے منصوبے تھے، لیکن کنزرویٹر نے ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دی۔

2003 میں مسجد کی چھت کی تزئین و آرائش کی گئی۔ شیٹ ٹن کی چھت کی جگہ شنگل ڈالی گئی۔ 2005 میں بھی مسجد کی تزئین و آرائش کی گئی۔ [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Main Page"۔ Bohoniki۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2016 
  2. Grzegorz Rąkowski ; [il. Krystyna Antoniak (2005)۔ Polska egzotyczna : [przewodnik]. (Wyd. 3 aktual. ایڈیشن)۔ Pruszków: Oficyna Wydawnicza "Rewasz"۔ ISBN 8389188376 
  3. [tekst Roman Gembicki (2006)۔ Podlaski szlak tatarski : Bohoniki۔ Bohoniki: Muzułmańska Gmina Wyznaniowa۔ ISBN 8392266528