بٹن کھمبی
| بٹن کھمبی | |
|---|---|
| سائنسی درجہ بندی | |
| اقلیم: | فطر |
| طبقہ: | Basidiomycota |
| جماعت: | Agaricomycetes |
| فصیلہ: | Agaricales |
| خاندان: | Agaricaceae |
| جنس: | Agaricus |
| نوع: | A. bisporus
|
| دہرا نام | |
| Agaricus bisporus
| |
| ہم نام | |
| |
بٹن کھمبی یا بٹن مشروم (انگریزی: Agaricus bisporus) یوریشیا اور شمالی امریکا کے گھاس کے میدانوں میں پائی جانے والی مقامی کھمبی ہے۔ اطبائے قدیم کے مطابق سفید رنگ کی کُھْمبی سب سے اعلٰی ہے۔[2] یہ 70 سے زیادہ ممالک میں کاشت کی جاتی ہے اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کھمبیوں میں سے ایک ہے۔ کچی حالت میں یہ دو رنگوں میں پائی جاتی ہے سفید کھمبی اور بھوری کھمبی۔ اسے یورپی کھمبی بھی کہا جاتا ہے۔[3][4] اس مشروم کو سب سے پہلے 1707ء میں فرانس میں کاشت کیا گیا[5] اور اب یہ سارے یورپ میں کاشت ہوتی ہے۔ شکل کی مناسبت کے اعتبار سے یہ کوٹ کے بٹن کی مانند ہوتی ہے۔ اس لیے اس کو بٹن کھمبی یا بٹن مشروم کہتے ہیں۔ یورپی لوگ اس کو بڑے شوق سے کھاتے ہیں اس لیے اس کو یورپی مشروم بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مشروم بہت لذیذ ہوتی ہے اس لیے کھانوں میں اس کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔ یہ ہند و پاک میں مقبول و عام دستیاب کھمبی ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Imbach EJ (1946). "Pilzflora des Kantons Luzern und der angrenzen Innerschweiz". Mitteilungen der naturforschenden Gesellschaft Luzern (بزبان جرمن). 15: 5–85.
- ↑ سارہ اسد (ستمبر 2014)۔ "کھمبی"۔ روحانی ڈائجسٹ۔ ج 36 شمارہ 10: 141
{{حوالہ رسالہ}}: نامعلوم پیرامیٹر|مقام اشاعت=رد کیا گیا (معاونت) - ↑ "چاول کی پرالی و گندم کے بھوسہ پر کھمبی کی کاشت کامیاب ثابت ہوئی ہے محکمہ زراعت"۔ روزنامہ پاکستان۔ 10 اگست 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-04-22
- ↑ آصف محمود (22 اکتوبر 2020)۔ "پنجاب میں گھریلو سطح پر مشروم کی کاشت کو فروغ دینے کا فیصلہ"۔ ایکسپریس اردو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-04-22
- ↑ Spencer DM (1985). "The mushroom–its history and importance". The Biology and Technology of the Cultivated Mushroom (بزبان انگریزی). New York: John Wiley and Sons. pp. 1–8. ISBN:0-471-90435-X.