بڑا لم ڈھینگ
| بڑا لم ڈھینگ | |
|---|---|
| نر و مادہ | |
| آواز | |
| بقا کی صورت حال | |
| سائنسی درجہ بندی | |
| اقلیم: | حیوانات |
| قوم: | حبلیات |
| جماعت: | Aves |
| فصیلہ: | Phoenicopteriformes |
| خاندان: | Phoenicopteridae |
| جنس: | Phoenicopterus |
| نوع: | P. roseus
|
| دہرا نام | |
| Phoenicopterus roseus
پلاس، 1811 | |
| ہم نام | |
| |
بڑا لم ڈِھینگ یا بڑا راج ہنس (انگریزی: Greater flamingo) دنیا میں سب سے زیادہ پائے جانے والا اور سب سے بڑا لم ڈھینگ کی نسل کا پرندہ ہے جو کچھ افریقی ممالک، جنوبی ایشیا بشمول ہند و پاکستان اور جنوبی یورپ کے ممالک مثلاً اسپین، پرتگال، فرانس، البانیہ وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔ یہ پانچ فٹ تک طویل ہو سکتا ہے جبکہ اس کا وزن چار کلو گرام تک ہو سکتا ہے۔ اس کا رنگ سفیدی مائل گلابی ہوتا ہے اور اس کو انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں گلابی لم ڈھینگ (گلاب کے پھول کی نسبت سے گلابی) کہا جاتا ہے۔ اس کے بچے سفید ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ گلابی ہوتے جاتے ہیں۔ اس بڑے لم ڈھینگ جس کو انگریزی میں گریٹر فلیمنگو کہا گیا ہے کی عمر ساٹھ سال طویل ریکارڈ کی گئی ہے۔ تمام لم ڈھینگوں کا تعلق پرندوں کے خاندان Phoenicopteridae سے ہے۔
صنفیات
[ترمیم]بڑے لم ڈھینگ کو سب سے پہلے 1811ء میں پیٹر سائمن پلاس نے متعارف کیا۔ پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ اور امریکی لم ڈھینگ (Phoenicopterus ruber) ایک ہی نوع ہیں لیکن دونوں کے سر، گردن جسم اور چونچ کے رنگوں کے فرق کی وجہ سے اب ان دونوں کو الگ الگ نوع سمجھا جاتا ہے۔[4]
شناخت اور خصوصیات
[ترمیم]بڑا لم ڈھینگ دنیا بھر میں لم ڈھینگوں کی سب سے بڑی نوع ہے۔ یہ 1.5 میٹر اونچا اور اس کا وزن 2 سے 4 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ سب سے بڑے نر لم ڈھینگ کی اونچائی 1.87 میٹر اور وزن 4.5 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان کے جسم کا زیادہ تر حصہ گلابی مائل سفید ہوتا ہے البتہ پروں سے سرخ رنگ چھلکتا ہے۔ اڑنے والے ابتدائی پر کالے ہوتے ہیں۔ ٹانگیں مکمل گلابی رنگ کی ہوتی ہیں۔ چوزوں پر سرمئی اون نما پر ہوتے ہیں۔ نا بالغوں کا رنگ پھیکا جبکہ ٹانگیں گہرے رنگ کی ہوتی ہیں۔ لم ڈھینگوں کا یہ گلابی رنگ دراصل ان جانداروں میں موجود کیروٹینائیڈز سے حاصل ہوتا ہے جنھیں یہ بطور خوراک کھاتے ہیں۔
مسکن
[ترمیم]بڑا لم ڈھینگ پاکستان میں زیادہ تر صوبہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ پاکستان کے علاوہ یہ جنوبی ایشیا میں بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا میں بھی ملتا ہے۔ یہ افریقا کے کچھ علاقوں اور مشرق وسطی میں ایران، ترکیہ، قبرص، لبنان، متحده عرب امارات، کویت اور بحرین میں بھی پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ یورپ کے جنوبی ممالک یعنی اسپین، مونٹینیگرو، البانیا، شمالی مقدونیہ، یونان، پرتگال، اطالیہ اور فرانس میں بھی ملتا ہے۔
ماحول
[ترمیم]بڑا لم ڈھنیگ پانی کے دلدلی علاقوں اور کم گہری ساحلی جھیلوں میں رہنا پسند کرتا ہے۔ یہ اپنے پاؤں سے دلدل کو کھود کر اس میں سے پانی چوستا ہے اور اس دوران اس میں پائے جانے والے کیڑے مکوڑے اور پودے فلٹر کرتا ہے۔ یہ اسی طرح سر نیچے کرکے اپنی خوراک حاصل کرتے ہیں۔ باقی لم ڈھینگوں کہ طرح ان کی مادائیں بھی صرف ایک بی انڈا دیتی ہیں۔
چڑیا گھر میں ان کی اوسط عمر 60 سال تک ریکارڈ کی گئی ہے البتہ فطری ماحول میں یہ اوسطا 30 سے 40 سال تک زندہ رہتے ہیں۔
بقا کی حالت
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ BirdLife International (2019). "Phoenicopterus roseus". IUCN Red List of Threatened Species (بزبان انگریزی). 2019. DOI:10.2305/IUCN.UK.2018-2.RLTS.T22697360A155527405.en. Retrieved 2022-02-15.
{{حوالہ رسالہ}}: نامعلوم پیرامیٹر|amends=رد کیا گیا (help) - ↑ "Appendices | CITES". cites.org (بزبان انگریزی). Retrieved 2022-01-14.
- ↑ Cyrille de Klemm; Barbara J. Lausche (1987). African Wildlife Laws (بزبان انگریزی). عالمی انجمن برائے بقائے ماحول. p. 1147. ISBN:2-88032-091-7. Retrieved 2019-03-23.
- ↑ J. del Hoyo; N. Collar; E. F. J. Garcia (2020). "Greater Flamingo (Phoenicopterus roseus)". In Josep Del Hoyo; Andrew Elliott; Jordi Sargatal; David Christie; Eduardo De Juana (مرتبین). Handbook of the Birds of the World Alive (بزبان انگریزی). Barcelona, Spain: Lynx Edicions. DOI:10.2173/bow.grefla3.01. S2CID:241655366. Retrieved 2019-03-23.
{{حوالہ کتاب}}: نامعلوم پیرامیٹر|فصل یوآرایل رسائی=رد کیا گیا (help)
- سرخ فہرست کے کم تشویشناک انواع
- صنف بندی سانچے
- 1811ء میں بیان کردہ پرندے
- افریقا کے پرندے
- وسطی ایشیا کے پرندے
- یورپ کے پرندے
- مغربی ایشیا کے پرندے
- مشرق وسطی کے پرندے
- حیوانیہ لبنان
- لم ڈھینگ
- سعودی عرب میں پرندے
- لبنان میں پرندے
- حیوانیہ متحدہ عرب امارات
- حیوانیہ مشرقی افریقا
- حیوانیہ کویت
- کیپ ورڈی کے پرندے
- قطر میں پرندے
- قبرص میں پرندے
- اتحاد القمری میں پرندے
- متحدہ عرب امارات میں پرندے
- فرانس میں پرندے
- عراق میں پرندے
- اسرائیل میں پرندے
- اطالیہ میں پرندے
- اردن میں پرندے
- کویت میں پرندے
- لیبیا میں پرندے
- جمہوریہ مقدونیہ میں پرندے
- روس میں پرندے
- سیشیلز کے پرندے
- سوریہ میں پرندے
- ترکمانستان میں پرندے
- ازبکستان میں پرندے
- حیوانیہ مالدیپ
- جنوبی امریکا کے پرندے
- قزاقستان میں پرندے
- حیوانیہ مغربی افریقا
- ایتھوپیا میں پرندے
- بوٹسوانا میں پرندے
- نامیبیا میں پرندے
- انگولہ میں پرندے
- بحرین میں پرندے
- برونڈی میں پرندے
- کمبوڈیا میں پرندے
- اریٹیریا میں پرندے
- گیمبیا میں پرندے
- جبل الطارق میں پرندے
- جمہوریہ گنی میں پرندے
- گنی بساؤ میں پرندے
- مڈغاسکر میں پرندے
- ملاوی میں پرندے
- موریتانیہ میں پرندے
- موزمبیق میں پرندے
- نیپال میں پرندے
- ساؤ ٹومے و پرنسپے میں پرندے
- سیرا لیون میں پرندے
- صومالیہ میں پرندے
- سوڈان میں پرندے
- تنزانیہ میں پرندے
- تونس میں پرندے
- یوگنڈا میں پرندے
- زمبابوے میں پرندے
- یمن میں پرندے
- الجزائر میں پرندے
- کینیا میں پرندے
- افغانستان میں پرندے
- ارمینیا میں پرندے
- مراکش میں پرندے
- سری لنکا میں پرندے
- زیمبیا میں پرندے
- حیات نامہ ایران
- جنوبی افریقہ میں پرندے
- یوکرین میں پرندے
- ترکی میں پرندے
- جمہوریہ آذربائجان میں پرندے
- مصر میں پرندے
- بنگلہ دیش میں پرندے
- ایران میں پرندے
- بھارت میں پرندے
- پاکستان میں پرندے
- کیمرون میں پرندے
- پرندوں کے عمومی نام
- سرخ فہرست کے غیر محفوظ انواع
- سرخ فہرست کے انتہائی خطرہ زدہ انواع