بڑا پن کوا
| بڑا پن کوا | |
|---|---|
| برطانیہ میں | |
| بقا کی صورت حال | |
| سائنسی درجہ بندی | |
| اقلیم: | حیوانات |
| قوم: | حبلیات |
| جماعت: | Aves |
| فصیلہ: | Suliformes |
| خاندان: | Phalacrocoracidae |
| جنس: | Phalacrocorax |
| نوع: | P. carbo
|
| دہرا نام | |
| Phalacrocorax carbo | |
| P. carbo کی حدود نسل کَش مقامی مہاجر غیر نسل کَش
| |
| ہم نام | |
|
Pelecanus carbo Linnaeus, 1758 | |
بڑا پن کوا (انگریزی: Great cormorant، سائنسی نام: Phalacrocorax carbo) پن کوؤں کے خاندان کا دنیا بھر میں پائے جانے والا سمندری پرندہ ہے۔ برطانیہ میں گورے اسے ”کارمورَنٹ“ کہتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ میں اسے ”بلیک شاگ“ کہا جاتا ہے۔ ماضی میں اسے شمالی نصف کرے میں ”بڑا سیاہ پَن کَوّا“ اور آسٹریلیا میں ”سیاہ پَن کَوّا“ بھی کہا جاتا رہا ہے۔ یہ پرندہ یورپ، ایشیا اور افریقا، آسٹریلیشیا اور شمالی امریکا کے اوقیانوسی ساحلوں کے وسیع علاقوں میں افزائش کرتا ہے۔
حجم
[ترمیم]گھریلو بطخ۔
شناخت
[ترمیم]مکمل طور پر کالا، آبی پرندہ، تمام پن کوؤں میں سب سے بڑا۔ افزائش نسل کے موسم میں سر، گردن اور ران کے احاطے کا حصہ سفید ہو جاتا ہے، جو اڑنے کے درمیان واضح ہو جاتا ہے۔ گردن کے نیچے ایک ہلکے پیلے رنگ کی تھیلی نما حصہ بھی ہوتا ہے۔ نا بالغ پرندے اوپر بھورے اور نیچے سفید ہوتے ہیں۔ جو عموماً چار سال کی عمر میں بالغ ہوتے ہیں۔
مسکن
[ترمیم]مقامی اور نقل مکانی، تقریباً تمام آبی مقامات میں سطح سمندر سے 3000 میٹر کی بلندی تک پائے جاتے ہیں۔
عادات و اطوار
[ترمیم]تنہا (سنگل)، جوڑے یا کبھی کبھی بڑے جھنڈ میں عموماً بڑے تالابوں، جھیل اور سمندری لگون وغیرہ میں ملتے ہیں۔
غذا
[ترمیم]عموماً صرف مچھلی۔
افزائش نسل کا موسم
[ترمیم]ستمبر سے فروری تک، مقامی حالات کے تحت۔
- گھونسلا
تنکے و جھاڑیوں کا بنا بڑا گھونسلا جو دیگر آبی پن کوے، بگلے وغیرہ کے ہمراہ بڑی بڑی کالونی (Heronries) میں بناتے ہیں۔ انڈے 3 سے 6 سفیدی مائل۔ نر و مادہ دونوں انڈے سیتے ہیں اور چوزوں کو غذا فراہم اور ان کی نگہداشت کرتے ہیں۔
بقا کی صورت حال
[ترمیم]فی الحال محفوظ۔ مگر آبی مقامات کی کمی اور بڑھتی کثافت سے خطرہ لاحق ہے۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ BirdLife International (2018). "Phalacrocorax carbo". IUCN Red List of Threatened Species (بزبان انگریزی). 2018 e.T22696792A155523636. DOI:10.2305/IUCN.UK.2018-2.RLTS.T22696792A155523636.en. Retrieved 2021-11-13.
{{حوالہ رسالہ}}: نامعلوم پیرامیٹر|amends=رد کیا گیا (help) - ↑ حافظ شائق احمد یحییٰ (فروری 2025)۔ "ہندوستانی پرندے: شناخت، عادات و اطوار"۔ اردو ماہنامہ سائنس۔ نئی دہلی۔ ج 32 شمارہ 2: 23
- سرخ فہرست کے کم تشویشناک انواع
- صنف بندی سانچے
- 1758ء میں بیان کردہ پرندے
- نیپال میں پرندے
- انڈونیشیا میں پرندے
- کمبوڈیا میں پرندے
- بحرین میں پرندے
- برما میں پرندے
- برونائی میں پرندے
- جبل الطارق میں پرندے
- مشرق وسطی کے پرندے
- لاؤس میں پرندے
- لتھووینیا میں پرندے
- ملیشیا میں پرندے
- نیوزی لینڈ میں پرندے
- ویت نام میں پرندے
- جاپان میں پرندے
- گرین لینڈ کے پرندے
- شمالی امریکا کے پرندے
- اوقیانوسیہ کے پرندے
- پن کوے
- فلپائن میں پرندے
- ارمینیا میں پرندے
- آسٹریلیا میں پرندے
- افغانستان میں پرندے
- یوکرین میں پرندے
- بھوٹان کے پرندے
- تھائی لینڈ میں پرندے
- سری لنکا میں پرندے
- چین میں پرندے
- کینیا میں پرندے
- حیات نامہ ایران
- جمہوریہ آذربائجان میں پرندے
- بنگلہ دیش میں پرندے
- ترکی میں پرندے
- پاکستان میں پرندے
- بھارت میں پرندے
- ایران میں پرندے