بھارتی ناظر حسابات و محاسب عام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
بھارتی ناظر حسابات و محاسب عام
भारत के नियंत्रक-महालेखापरीक्षक (निमलेप)
Flag of India.svg
موجودہ
ششی کانت شرما

23 مئی 2013ء سے
نامزد کُننِدہ وزیراعظم بھارت
تقرر کُننِدہ صدر بھارت
مدت عہدہ 6 برس یا 65 برس کی عمر تک
(دونوں میں سے جونسی شرط پہلے پوری ہو)
تنخواہ 90,000 (امریکی $1,400)
ویب سائٹ saiindia.gov.in
Emblem of India.svg
مضامین بسلسلہ
سیاست و حکومت
بھارت

بھارتی ناظر حسابات و محاسب عام (ہندی: भारत के नियन्त्रक एवं महालेखापरीक्षक، انگریزی: Comptroller and Auditor General of India مخفف: CAG) آئین ہند کے باب پنجم[1] کے تحت قائم ایک منصب ہے جس کے ذمہ حکومت ہند اور تمام ریاستی حکومتوں کی آمد و صرف کی تنقیح اور محاسبی کی ذمہ داری ہے۔ نیز اس کے ذمہ حکومت کی زیر ملکیت کمپنیوں کی تنقیح بھی ہوتی ہے۔ اس کی رپورٹ پر عوامی کھاتا کمیٹیاں توجہ دیتی ہیں۔ یہی ناظر حسابات و محاسب عام محکمہ بھارتی تنقیح و حسابات کا بھی سربراہ ہوتا ہے۔ اس وقت اس عوامی ادارے میں 58 ہزار سے زائد ملازمین مصروف کار ہیں۔

اس منصب کا تذکرہ آئین ہند کی دفعہ 148 تا 151 میں موجود ہے۔ اور بھارتی رتبوں میں اسے نواں درجہ دیا گیا ہے جو بھارت کی عدالت عظمی کے جج کے مساوی ہے۔

بھارتی ناظر حسابات و محاسب عام کا دفتر 9 دین دیال اپادھیائے مارگ، نئی دہلی پر واقع ہے۔ اس وقت اس ادارے کے سربراہ ششی کانت شرما ہیں جو بھارت کے بارہویں ناظر حسابات و محاسب عام ہیں اور 23 مئی 2013ء کو ان کا تقرر ہوا۔

ناظرین حسابات کی فہرست[ترمیم]

شمار نام آغاز اختتام
1 نرہری راؤ 1948ء 1954ء
2 اے کے چند 1954ء 1960ء
3 اے کے رائے 1960ء 1966ء
4 ایس رنگ ناتھن 1966ء 1972ء
5 اے بکشی 1972ء 1978ء
6 گیان پرکاش 1978ء 1984ء
7 تریلوکی ناتھ چترویدی 1984ء 1990ء
8 سی جی سومیا 1990ء 1996ء
9 وی کے شونگلو 1996ء 2002ء
10 وی این کول 2002ء 2008ء
11 ونود رائے 2008 2013
12 ششی کانت شرما[2] 2013 2017

ماخذ:[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Constitution of India/Part V - Wikisource, the free online library
  2. "پریس ریلیز"۔ محکمہ اطلاعات، حکومت ہند۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2014ء۔
  3. "Former CAG"۔ اخذ شدہ بتاریخ مئی 09, 2012۔ Check date values in: |accessdate= (معاونت)

بیرونی روابط[ترمیم]