بھارت میں خواتین کی حیثیت میں گزشتہ چند ہزار سال میں بہت بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔[4] قدیم دور کی پست حیثیت عورت سے قرون وسطی تک کا دور،[5][6] جس میں کئی مصلحین کی طرف سے مساوی حقوق دیے جانے تک، ان کی تاریخ بھرپور رہی ہے۔ جدید بھارت میں، خواتین کئی اعلیٰ دفاتر تک پہنچ چکی ہیں بشمول صدر، وزیر اعظم، بھارت کی لوک سبھا کی اسپیکر، قائد حزب اختلاف، یونین کونسلر، وزرائے اعلیٰ اور گورنر وغیرہ۔
تاہم، بھارت میں خواتین کو جنسی تشدد اور صنفی عدم مساوات جیسے متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ابتدائی ویدک دور کے دوران میں[7] عورت زندگی کے تمام پہلوؤں میں مرد کے مساوی حیثیت رکھتی تھی۔[8]قدیم ماہرین صرف و نحو جیسے پتنجلی اور کتیانا کے کام سے پتا چلتا ہے کہ ویدک عہد میں عورتیں تعلیم یافتہ تھیں۔[9][10]رگ وید کی عبارات سے علم ہوتا ہے کہ عورتیں بالغ عمر میں شادی کرتیں اور شاید ان کو اپنا شوہر چننے کی آزادی ہوتی تھی اس عمل کو سویمبر کہا جاتا تھا یا براہ راست تعلق کی ایک صورت گندروا ویاہ بھی ایک ذریعہ تھا۔[11] مقدس متون مثلاً رگ وید میں ایسی کئی خواتین کا ذکر ہے دانش مند اور روحانی بصیرت کی حامل تھیں۔
برصغیر پاک و ہند میں مسلم فتح ہندوستانی سماج میں تبدیلی لائی۔ اس مدت کے دوران معاشرے میں بھارتی خواتین کی حیثیت تنزلی کا شکار ہوئی۔[6][8]پردے کا نظام اور جوہر دسویں صدی کے مسلم قواعد و ضوابط سے منسوب ہیں۔
راجستھان کے راجپوتوں میں، دسویں صدی میں یہاں اسلام کی آمد کے ایک صدی بعد یہ رسم شروع ہوئی۔ سندھ میں ابتدائی مسلم حملوں کے نتیجے میں جوہر کی رسم نہیں ملتی، جیسا کہ راجا داہر یا سندھ کی تاریخ سے واضح ہے۔ محمد بن قاسم کے صدی میں حملے کے بعد، داجا داہر کو قتل کیا گیا اور اس کی بیوی اور بیٹی کو دمشق میں لونڈی کے طور پر بھیج دیا۔
ہندو کشتریہ حکمرانوں میں کثیر الازواجی نظر آتی ہے۔[12]
↑"Gender Inequality Index". United Nations Development Programme. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2017.الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت); تحقق من التاريخ في: |access-date= (معاونت)
↑"The Global Gender Gap Report 2017". World Economic Forum. صفحہ 11. 25 دسمبر 2018 میں اصل(PDF) سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2018.الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت); تحقق من التاريخ في: |access-date= (معاونت)
^ اب"Women in history". nrcw.nic.in. National Resource Center for Women. 19 جون 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2006.تحقق من التاريخ في: |access-date=, |archive-date= (معاونت)
↑Madhok، Sujata. "Women: Background & Perspective". InfoChange India. 24 جولائی 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2006.تحقق من التاريخ في: |access-date=, |archive-date= (معاونت)
^ ابMishra، R. C. (2006). Women in India: towards gender equality. New Delhi: Authorspress. ISBN9788172733063.Details.
↑Comments to Ashtadhyayi 3.3.21 and 4.1.14 by Patanjali
↑Majumdar، R.C.؛ Pusalker، A.D. (1951). "Chapter XX: Language and literature". In Majumdar، R.C.؛ Pusalker، A.D. The history and culture of the Indian people, volume I, the Vedic age. Bombay: Bharatiya Vidya Bhavan. صفحہ 394. OCLC500545168.
↑Kamat، Jyotsana (جنوری 2006). "Status of women in medieval Karnataka (blog)". kamat.com. Kamat's Potpourri. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2006.الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت); تحقق من التاريخ في: |access-date=, |date= (معاونت)