بھاشا بند

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

بھاشا ڈیم پاکستان کے مستقبل کے لہے اہمیت کا حامل ہے اور کالا باغ ڈیم کی کمی کو کچھ حد تک کم کرنے میں معاون بھی ثابت ہو سکتا ہے.

نیسپاک نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام حاصل کر لیا ہے۔

نیسپاک اور واپڈا میں معاہدہ طے پاگیا ہے اور نیسپاک قومی اہمیت کے اس منصوبے کے لیے اپنی ماہرانہ مشاورتی انجینئری خدمات فراہم کرے گا، معاہدے کے تحت کنسلٹنٹ6 ماہ کی مدت میں کام کی تکمیل کریں گے۔

دیامر بھاشا ڈیم دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا اور اس پر ابتدائی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈیم کا انجینئری ڈیزائن اور ماحولیاتی بحالی کے کام 2008 میں مکمل ہوئے تھے۔ نیسپاک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ملک کی واحد کمپنی ہے جس نے پاکستان اور 12 دیگر ممالک میں سب سے زیادہ ڈیم اور ہائیڈروپاور منصوبے مکمل کیے ہیں۔