بھالیندر سنگھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
بھالیندر سنگھ
شخصی معلومات
تاریخ پیدائش 9 اکتوبر 1919  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
تاریخ وفات 16 اپریل 1992 (73 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
مادر علمی ایچی سن کالج  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ کرکٹ کھلاڑی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
کھیل کرکٹ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں کھیل (P641) ویکی ڈیٹا پر

راجا بھالیندر سنگھ (9 اکتوبر 1919ء - 16 اپریل 1992ء) بھارت کے ایک عالمی سطح کے کرکٹ کھلاڑی اور پٹیالہ کے مہاراج کمار تھے۔ ان کے والد مہاراجا بھوپندر سنگھ اور بھائی پٹیالہ کے یوراج تھے جو بھارت کے لیے ٹسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

بھالیندر سنگھ دائیں ہاتھ کے درمیانی صف والے بلے باز تھے اور دائیں ہاتھ کے دھیمے گیندباز تھے۔ انہوں انگلینڈ میں صرف ایک مقابلہ کھیلا، جو 1939ء میں کیمبرج یونیورسٹی کی طرف سے نارتھمپٹنشائر کے خلاف تھا۔ ان کے باقی مقابلے بھارت میں جنوبی پنجاب اور پٹیالہ کے لیے تھے۔ ان کی طرف سے ایک سنچری شمالی ہند کے خلاف جنوبی پنجاب کے لیے 1943ء-44ء میں تھی۔

وہ پیشہ ورانہ کھیل سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی کھیل سے جڑے رہے اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے رکن بنے رہے۔

وہ 1951ء کے ایشیائی کھیلوں کے انتظامات میں پیش پیش رہے۔ ان کا بیٹا راجا رندھیر سنگھ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے معتمد عمومی ہیں۔

خارجی روابط[ترمیم]