مندرجات کا رخ کریں

بھاگیاشری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بھاگیاشری پٹوردن
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام شریمنت راجکماری بھاگیشری راجے پٹوردن
پیدائش (1969-02-23) 23 فروری 1969 (عمر 55 برس)
ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات ہمالیہ دسانی
اولاد اونتیکا داسانی
ابیمانیو داسانی
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بھاگیاشری پٹوردن (انگریزی: Bhagyashree Patwardhan) (ولادت: 23 فروری 1969ء[1]) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور سماجی کارکن ہیں۔[2] فلم فیئر ایوارڈ کی وصول کنندہ بھاگیاشری ہندی زبان کی فلم اور ٹیلی ویژن میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔

بھاگیاشری نے فلم میں نے پیار کیا (1989ء) میں سمن نام کے کردار کی اداکاری کی تھی ، جو ایک کامیاب فلم تھی۔اس فلم سے انھوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ بھاگیاشری نے اپنی اداکاری کے لیے، فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ جیتا۔ 1990ء کی دہائی میں ، انھوں نے فلموں میں کم کثرت سے کردار ادا کیا ، جن میں صرف تیاگی (1992ء) اور رانا (1998ء) میں اداکاری کی تھی، تاکہ ہمالیہ دسانی کے ساتھ اپنی شادی پر توجہ مرکوز کرسکیں۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

بھاگیاشری 23 فروری 1969ء کو بھارت کے ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ بھاگیاشری مہاراشٹر کے سانگلی ریاست کے شاہی خاندان سے ہیں۔ [3] ان کے والد ، وجئے سنگھ راؤ مادھو راؤ پٹوردھن، سانگلی ریاست کے راجا تھے۔[4] وہ تین بیٹیوں میں سب سے بڑی تھیں، دوسری دو مدھوونتی اور پورنیما ہیں۔[5]

ذاتی زندگی

[ترمیم]

بھاگیاشری نے 1990ء میں ہمالیہ دیسانی سے شادی کی تھی۔[6][7][8] اس شادی سے ان کے دو اولاد، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔[9][10] ان کے بیٹے ، ابیمانیو دیسانی نے ، 2019 میں بننے والی فلم "مرد کو درد نہیں ہوتا" میں اپنی اداکاری کے لیے بہترین مرد اداکاری کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا۔[11]

ایوارڈز اور نامزدگی

[ترمیم]
سال ایوارڈ قسم/درجہ فلم /ڈراما نتیجہ
1990ء فلم فیئر اعزازات فلم فیئر اعزاز برائے بہترین نئی اداکارہ میں نے پیار کیا فاتح
1990ء فلم فیئر اعزازات فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ میں نے پیار کیا نامزد
2014ء انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈ سال کی فنکارہ ۔ خواتین لوٹ آؤ ترشا نامزد

متعلقہ روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Happy birthday Bhagyashree; The 'Maine Pyaar Kiya' actress quit films for this shocking reason - OrissaPOST"۔ OrissaPOST (بزبان انگریزی)۔ 23 فروری 2020۔ 16 جون 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2020 
  2. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Bhagyashree Patwardhan" 
  3. "Beyond the coyness..."۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 19 مارچ 2011 
  4. "' I like to know all the details of my role beforehand' : Bhagyashree"۔ Indian Television Dot Com۔ 22 اگست 2002 
  5. "Bhagyashree: I have no regrets"۔ Rediff۔ 22 جنوری 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جولائی 2016 
  6. Faizan Khan (3 جولائی 2019)۔ "Bhagyashree's husband Himalaya Dasani arrested by Amboli police in gambling racket"۔ میڈ ڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 جولائی 2019 
  7. IANS (13 جولائی 2014)۔ "I never went away from my fans: Bhagyashree"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جولائی 2016 
  8. "Bhagyashree reveals she was separated from husband Himalaya for 1.5 years: I still get scared"۔ انڈیا ٹوڈے (بزبان انگریزی)۔ 27 فروری 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2020 
  9. "Bhagyashree's son Abhimanyu: People only recognised me when they saw me with mom"۔ ہندوستان ٹائمز (بزبان انگریزی)۔ 27 اگست 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2019 
  10. Gunjan Shah (25 نومبر 2019)۔ "Salman Khan to say "Maine Pyaar Kiya" to Bhagyashree's daughter Avantika?"۔ Republic World۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2019 
  11. Onkar Kulkarni (17 فروی 2020)۔ "Abhimanyu Dassani on receiving the trophy from his mother Bhagyashree: 65th Amazon Filmfare Awards 2020 - Times of India"۔ دی ٹائمز آف انڈیا (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروی 2020