بھاگیالکشمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بھاگیالکشمی (پیدائش 1 نومبر 1962) ایک ہندوستانی صوتی فنکار اور اداکارہ ہیں۔ وہ بنیادی طور پر ملیالم فلم انڈسٹری میں کام کرتی ہیں۔ انھوں نے نے ملیالم سنیما میں چار ہزار سے زیادہ فلموں کے لیے صوتی امتزاج(ڈبنگ) کیا ہے۔ انھوں نے زیادہ تر  اداکارہ شبانہ کے کرداروں کے لیے اپنی آواز دی ہے۔[1][2][3] [4]

بھاگیا لکشمی نے اپنی سوانح عمری کا عنوان سوارابھے دنگل کے نام سے شائع کیا، جسے سوانح اور خود نوشت کے لیے کیرالہ ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ ملا۔

کیرئیر[ترمیم]

بھاگیالکشمی نے 1972 میں 10 سال کی عمر میں بچوں کے کرداروں کے لیے آواز دینا شروع کی۔ اس کی پہلی مشہور فلم 1977 میں نشر ہوئی جس کا نام اپرادھی تھا۔ انھوں نے اپنی پہلی فلم بطور چائلڈ آرٹسٹ ماناسو(1973) کے ساتھ تقریباً بیس ملیالم فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ وہ فنکار سریجا روی کی ڈبنگ کے بعد سب سے زیادہ بار کیرالہ اسٹیٹ فلم ایوارڈ جیتنے کا ریکارڈ رکھتی ہیں، جو انھوں نے آٹھ بار جیتا۔ 2021 میں وہ بگ باس ملیالم سیزن 3 میں بطور شریک مقابلہ داخل ہوئیں اورانچاس  دن وہ برابر اس مقابلہ میں شامل رہیں۔

ریڈیو[ترمیم]

وہ آل انڈیا ریڈیو میں صداکار کے طور پر بھی کام کرتی  رہی ہیں۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

بھاگیا لکشمی کی پیدائش 1 نومبر 1962 کو کمارن نائر کے گھر  ہوئی  جن کا تعلق کوزی کوڈ کے پوات تھاراواڈو خاندان  سے تھا۔ ان کی ایک بڑی بہن اندرا نائر اور ایک بھائی اننی نائر ہیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ڈبنگ فنکار دس سال کی عمر میں کیا۔ انھوں نے سنیما انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے اپنا یونیورسٹی کورس مکمل کیا۔ ان کے والدین ان کے بچپن میں داغ مفارقت دے گئے تھے۔ ان کی شادی  رمیش کمار سے 27 اکتوبر 1985 کو ہوئی، اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔ ان کی 2011 میں علیحدگی ہوئی اور ستمبر 2014 میں ان کی سرکاری طور پر طلاق ہو گئی۔

کیریئر[ترمیم]

انھوں نے اپنا صوتی کیریئر بطور کم عمر فنکار فلم اپارتھی(1977) سے شروع کیا۔ 1978-1980 کے عرصے کے دوران انھوں نے سومانی فلموں کے لیے کم عمر اداکار اور معاون ہیروئن کے کرداروں کے لیے آواز مستعار دی۔ انھوں نے متعدد ملیالم فلموں کے لیے ڈبنگ کی ہے۔ انھوں نے میناکا، ارواسی، جیا پردھا، کارتیکا، پاروتی، گوتھامی، سوہاسنی، سوبھانہ، سوکنیا، سریتھا، بھانوپریہ، ریکھا، ریوتی، رادھا، رادھیکا، رینجنی، موہنی، کاویہ مادھاون، دیویا سامانی، کاویہ مادھاون، دیویا سامانی جیسی کئی معروف ہیروئنوں کے لیے اپنی آواز مستعار دی۔

انھوں نے فلمز مانچتراتھازو(1993)، منارم (1994)، تھینماون کومبتھ (1994) میں پس پردہ آواز دی جو ان کی قابل ذکر فلمیں ہیں۔ ان فلموں میں آواز کے جوہر دکھانے پر انھیں ملیالم فلم انڈسٹری میں تعریف کے ساتھ ساتھ اعزازات ملے۔

اشاعت[ترمیم]

بھاگیا لکشمی نے اپنی سوانح عمری شائع کی جس کا نام سوارابھے دنگل ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Mahadevan, G. (20 August 2007) "A CD full of morals". The Hindu. Retrieved 21 September 2014.
  2. "Resul Pookutty makes his onscreen debut" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ newindianexpress.com (Error: unknown archive URL). The New Indian Express. 15 April 2011. Retrieved 21 September 2014.
  3. Karnaver, Aswathy. (1 December 2012) News New Indian Express 1 December 2012 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ newindianexpress.com (Error: unknown archive URL). The New Indian Express. Retrieved 5 January 2014.
  4. "2013–ലെ കേരള സാഹിത്യ അക്കാദമി അവാര്‍ഡുകള്‍ പ്രഖ്യാപിച്ചു" (PDF)۔ کیرالہ ساہتیہ اکادمی۔ December 2014۔ 13 جون 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2014