بھنڈانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بھنڈ، بَنڈ، بھنڈانی یا بنڈانی ایک قدیم بلوچ قبیلہ ہے جو عباسی دورِ خلافت میں بھاگ (بولان) بلوچستان کے مقام وجود رکھتے تھے اور اب تک رکھتے ہیں۔ یہ قبیلہ عرب سپہ سالار مغیرہ بن زید بن ھاتم سے اخذ شدہ ہے اور بھاگ ناڑی کے علاقے بھنڈ شریف ان کا اصل علاقہ معلوم ہوتا ہے۔ یہ قبیلہ اکثر سندھ اور بلوچستان کے سرحدی حدود علاقوں پر آباد ہیں جو وہاں پر بطور اسلامی سپاہی فائز کیے گئے تھے تا کہ دشمنانِ اسلام کے کسی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکیں۔ اس دور میں مغیرہ قبیلہ کے لوگ تجارت میں مشہور تھے اور اس دور میں سندھ و بلوچستان کے امیر طبقوں میں شمار ہوتے تھے۔ اسی طرح بھنڈ قبیلہ بھی اونٹوں کی تجارت عراق اور سعودیہ جیسے دوردراز علاقوں تک کرتے تھے جس سے بلوچ و غیر بلوچ تاریخ دانوں نے انھیں جت (شترپال) قبیلہ ظاہر کیا ہے اور کچھ نے ان کو رند، چانڈیہ، لاشاری و ڈومکی ظاہر کیا ہے۔ بھنڈ قبیلے کے پانچویں پُشت سے ایک خوبصورت نوجوان جمال ہوتا ہے جو بعد میں جمالی بلوچ قبیلے کو تشکیل دیتا ہے اور اس کا بھائی بابر ببر بلوچ قبیلے کو تشکیل دیتا ہے جمالی بھی خود اپنا جد بھنڈ قبیلہ بتاتے ہیں۔ اسی طرح کلاچی (پُژ، بھنڈ و جدگال جو کلاچ میں آباد تھے اور ایک ساتھ قلّتِ باران کی بنا پر کراچی کوچ کر گئے جس سے کلاچی کہلائے)، سردشتی، کُورائی، نودیزئی، محمدزئی، روشنزئی، شادادزئی و زینوزئی جیسے بڑے و چھوٹے قبیلے بھی اسی بھنڈ قبیلے کے تشکیل شدہ ہیں۔