بھٹی (ذات)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(بھٹی سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

بھٹی راجپوتوں کی سب سے بڑی شاخ اورقدیم قبیلہ ہے۔
یدوونشی (Yaduvanshi) یعنی کرشن کی اولاد سمجھے جاتے ہیں۔ یہ افغانستان سے دلی جانے والی شاہ راہ پر واقع جیسلمیر کے مقام پر گزرنے والے کارروانوں سے ’’ٹیکس‘‘ وصول کیا کرتے تھے، جیسل میر سے پنجاب، سندھ، افغانستان اور اس سے آگے تک پھیلے۔ افغانستان میں غزنی، اسی قبیلے کے ایک سردار کے نام پر ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ پوٹھوہار میں کب وارد ہوئے۔ ان کے چھوٹے گروہوں میں مہرے، کنجال، جانگلے(جنگلے)، بدھوٹر اور شیخ وغیرہ ہیں۔[1]

مختلف نام

ان کے نام پرمختلف علاقہ جات مثلاً"بھٹیانہ"،"بھٹیورہ"اورمختلف مقامات جیساکہ"بھٹینڈہ"،"بھٹنیر"اور"پنڈی بھٹیاں"موسوم ہیں۔ بھٹی روایات کے مطابق وہ "شری کرشن جی مہاراج" کی اولاد میں سے ہیں اور اسی واسطہ سے راجپوتوںکی"چندر ونشی"شاخ سے تعلق رکھتے ہیں۔ روایات کے مطابق ازمنہ قدیم میں انہیں سندھ سے پار دھکیل دیا گیا تھا لیکن انہوں نے اپناعلاقہ واپس لے کرجوئیہ،لنگاہ اور دوسرے قبا ئل کو ستلج کے پاردھکیل دیا جیسلمیر اور بھٹیانہ رياستون کی بنیاد رکھی۔راجپوت جاٹ اورگجرقبائل کی اکثرشاخیں مثلا وٹو، نارو،نون، کھچی، سدھو، باجوہ، باجو، گھمناپنا نسب بھٹی راجپوتوںسے جوڑتی ہیں۔ایک وقت میںبھٹی راجپوتوںکی سلطنت میں تمام سرسہ ضلع اور ضلع حصار کے ملحقہ علاقہ جات شامل تھے جوآج بھی بھٹیانہ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ جنرل کننگھم کے مطابق ابتدائی ایام میںبھٹی راجپوتوںکی سلطنت سالٹ رینج اورکشمیرپرمشتمل تھی اور ان کا دارالحکومت گجنی پور موجودہ راولپنڈی تھا۔غالباً دوسری صدی قبل مسیح میں ہندوساسانی قبائل نے انہیں جہلم کے پار دھکیل دیا اور ان کے راجہ رسالوبھٹی راجپوت نے سیالکوٹ کاشہرآبادکیا تاہم قابض قبائل نے انھیں مزید پرے دھکیل دیا، البتہ کشمیرمیں ان کا اقتدار 1339ء تک قائم رہا۔ اگرہم بھٹی قبیلہ سے نکلنے والی ذیلی شاخوں کوبھی بھٹی شمارکریں توپنجابکاکوئی ایسا علاقہ ایسانہیں ہوگاجس میںبھٹی غالب اکثریت میں نہ ہوں۔تاہم تقریباً بھٹی روایات اپنا تعلق بھٹنیرکے قدیم شہر اوربھٹیانہ کے علاقہ سے جوڑتے جوکہ عرصہ دراز سے خشک ہوئے دریائے گھاگراکے کنارے پرآباد ہیں اوران دونوں علاقوں کابھٹی قوم سے کوئی ناتانہ ہونا ناممکن ہے۔یہ ممکن ہے کہ یا تو دریائے گھاگھرا کے خشک ہونے سے یا پھر راٹھوروں سے شکست کھانے کے بعدبھٹی قبائل پنجاب میں آ کر آباد ہوئے۔جہاں سے ہندوساسانی قبائل نے انہیں پھر واپس بھٹیانہ کے علاقوں میں دھکیل دیا۔ بھٹی قبیلہ راجپوتوں کی چندرا ونشی شاخ ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق بھٹیوں کی 40 سے زائد ذیلی شاخیں ہیں۔ جن میں سےدرج ذیل خطہ پوٹھوہار میں زیادہ مشہور ہیں:

حوالہ جات