بھکتی تحریک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(بھگتی تحریک سے رجوع مکرر)

بھکتی تحریک کی ابتدا بارہویں صدی میں جنوبی ھند میں ہوئی تھی۔ اس کے بانی سوامی رامانج، مادھو، آنند تیرتھ، وشنو سوامی اور باسو تھے۔

بھکتی تحریک کے بانیوں نے خدا اور انسان سے پریم کا پرچار بڑے خلوص سے کیا تھا۔ کبیر، رائے داس، وھنا، سائیں، دادو اور دوسرے بھگت سماجی اصلاح کی سچے دل سے خواہاں تھے۔ ان کا خیال تھا کہ ذات پات کا فرق، چھوت چھات، پوجا پاٹ اور طبقاتی اونچ نیچ پنڈتوں اور مولویوں کے ڈھونگ ہیں۔ لوگ اگر پریم کے پرستار ھوجائیں اور دکھاوے کی رسموں کو ترک کر دیں تو خدا اور انسان کے درمیان میں سے حجابات اٹھ جائیں گے۔