بہارستان ظفر علی خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

’’ بہارستان‘‘ مولاناظفرعلی خان کی نظموں کے مجموعہ کا نام ہے،
بہارستان کے تین حصے ہیں : ’’خیالستان‘‘، ’’چمنستان‘‘ اور ’’نگارستان‘‘۔ مولاناظفرؔ علی خاں کا اُسلوب منفرد تھا اوراُن کی تحریریں نثری ہو یا شعری دونوں ہی ملّی اُمنگوں کی ترجمان ہیں۔ علاوہ ازیں عشق رسولؐ اُن کا سرمایۂ حیات تھا۔ اُن کی نعتیں اس جذبے کی بھر پور ترجمان ہیں جیسے یہ چند اشعار:

  • دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمہی تو ہو ہم جس میں بس رہے ہیں وہ دُنیا تمہی تو ہو
  • اے خاور حجاز کے رخشندہ آفتاب صبحِ ازل ہے تیری تجلی سے فیض یاب
  • وہ شمع اُجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں اک روز جھلکنے والی تھی سب دُنیا کے درباروں میں - [1]

حوالہ جات[ترمیم]