بہاولنگر-فورٹ عباس برانچ لائن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بہاولنگر-فورٹ عباس برانچ لائن
مجموعی جائزہ
حالتمعطل[1]
ٹرمینلبہاولنگر
فورٹ عباس
سٹیشن4
آپریشن
افتتاح4 اپریل 1928ء (1928ء-28-04)[1]
بند26 جولائی 2011 (2011-07-26)[1]
مالکپاکستان ریلویز
آپریٹرپاکستان ریلویز
تکنیکی
لائن کی لمبائی84 کلومیٹر (52 میل)
ٹریک گیجبراڈ گیج

بہاولنگر – فورٹ عباس برانچ لائن پاکستان کی متعدد برانچ لائنوں میں سے ایک ہے، جسے پاکستان ریلویز چلاتی اور دیکھ بھال کرتی تھی۔ یہ لائن بہاولنگر سے شروع ہو کر فورٹ عباس پر ختم ہوتی ہے۔ اس ریلوے لائن کی کل لمبائی 84 کلومیٹر (52 میل) ہے، معطل ہونے سے پہلے اس لائن پر بہاولنگر، ہارون آباد، فقیر والی اور فورٹ عباس کے ریلوے اسٹیشنوں پر گاڑی رکتی تھی۔ ان چار کے علاوہ بھی کئی اسٹیشن تھے جو پہلے ہی متروک ہو چکے تھے۔[2]

تاریخ[ترمیم]

برانچ لائن کو ابتدائی طور پر بہاولنگر-فورٹ عباس ریلوے کہا جاتا تھا اور یہ دربار لائن تھی جسے ریاست بہاولپور نے مالی اعانت فراہم کی تھی۔ یہ لائن 1928 میں نارتھ ویسٹرن اسٹیٹ ریلوے نیٹ ورک کے ایک حصے کے طور پر کھولی گئی۔ یہ لائن ریاست بہاولپور دربار کی ملکیت تھی، جو خان پور-چاچڑاں ریلوے کی بھی مالک تھی اور NWR نیٹ ورک کا ایک اہم حصہ بنی۔ پاکستان کی آزادی کے بعد، یہ لائن پاکستان ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بن گئی۔

اسٹیشن[ترمیم]

بہاولنگر–فورٹ عباس برانچ لائن پر درج ذیل ریلوے اسٹیشن ہیں:

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ Sohail Khan (November 14, 2011)۔ "Bahawalnagar rail junction a relic from 1901"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ BAHAWALNAGAR۔ October 1, 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اکتوبر 2016 
  2. "ریلوے کا بہاولنگر، سمہ سٹہ سیکشن سمیت تین ٹریکس کی بحالی کا فیصلہ"۔ 92 News HD (بزبان انگریزی)۔ 2021-03-18۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2023 

بیرونی روابط[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔