مندرجات کا رخ کریں

بیت الدین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بیت الدین بیروت، لبنان کے جنوب میں 31 میل یا 50 کلو میٹر کے فاصلے پر ایک قصبہ ہے۔

امیر بشیر شہاب نے یہاں اٹھارویں صدی عیسوی کے آخر میں ایک محل قصر بیت الدین تعمیر کروایا تھا جو مشرقی طرز تعمیر کا بہترین نمونہ ہے۔ محل کے بیرونی صحن کے ساتھ عجائب خانہ ہے جس میں امیر بشیر شہاب کے زمانے کے نوادرات محفوظ کیے گئے ہیں۔