بینا رائے
بینا رائے | |
---|---|
بینا رائے میں
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | کرشنا سارین |
پیدائش | 13 جولائی 1931 لاہور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند)، برطانوی راج (موجودہ پنجاب، پاکستان, پاکستان)[1] |
وفات | 6 دسمبر 2009 ممبئی، مہاراشٹر، بھارت |
(عمر 78 سال)
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | بھارت (15 اگست 1947–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
شریک حیات | پریم ناتھ |
اولاد | 2 |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ازابیلا تھوبرن کالج |
پیشہ | اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
بینا رائے (پیدائش: 13 جولائی 1932ء– وفات: 6 دسمبر 2009ء) ہندوستانی اداکارہ تھیں۔[2] 1950ء کی دہائی میں بینا رائے مقبول ترین بھارتی اداکارہ تھیں۔ بنیادی طور پر ہندی سنیما کے بلیک اور وائٹ دور میں اداکاری کی تھی۔[3] وہ کلاسیکی فلم جیسے انارکلی (1953) ، گھونگھٹ (1960) اور تاج محل (1963) میں اپنے کرداروں کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہیں۔ فلم گھونگھٹ میں اپنی اداکاری کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ جیتا تھا۔
وفات
[ترمیم]بینا رائے کا 6 دسمبر 2009ء کو دل کا دورہ کے بعد انتقال ہو گیا۔[3] ان کے بعد ان کے دو بیٹے ، پریم کشن اور کیلاش (مونٹی) اور پوتے پوتی سدھارتھ اور اکانشا ہیں۔ ان کی ایک فلم پروڈیوس کرنے کی کمپنی بھی تھی جس کا نام سنیواستااس لمیٹڈ تھا۔ انھوں نے فلموں میں مختصر طور پر کام کیا اس کے بعد اپنی فلم بنانے والی کمپنی میں کام کرنے لگیں۔ ان کے پوتے سدھارتھ ملہوترا ایک فلم ہدایتکار ہیں جنھوں نے 2010ء میں اپنی پہلی فلم کی ہدایت کاری کی۔ [4][5]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Mohd Arshi Rafique (7 December 2009)۔ "'IT' Factor"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 02 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2016
- ↑ "Bina Rai (I) (1931–2009)"
- ^ ا ب "Remembering Bina Rai on her 87th birth anniversary today."
- ↑ "Bina Rai, noted actress of B&W era, passes away"۔ The Times of India۔ 7 December 2009۔ 02 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2013
- ↑ "Noted actress Bina Rai passes away"۔ The Times of India۔ 6 December 2009۔ 02 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2013
ویکی ذخائر پر بینا رائے سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |