بینف، البرٹا

متناسقات: 51°10′41″N 115°34′19″W / 51.17806°N 115.57194°W / 51.17806; -115.57194
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قصبہ
بینف، البرٹا
View of Banff
View of Banff
بینف، البرٹا
پرچم
بینف، البرٹا
لوگو
لوا خطا ماڈیول:Location_map میں 525 سطر پر: Unable to find the specified location map definition: "Module:Location map/data/Canada Alberta" does not exist۔Location of Banff in البرٹا
متناسقات: 51°10′41″N 115°34′19″W / 51.17806°N 115.57194°W / 51.17806; -115.57194
ملک کینیڈا
کینیڈا کے صوبے اور علاقہ جاتالبرٹا
RegionAlberta's Rockies
Census division15
قیام1885
ثبت شدہ 
 • Town1 جنوری 1990
حکومت
 • میئرKaren Sorensen
 • حاکم عملہ
بینف، البرٹا
  • Grant Canning
  • Ted Christensen
  • Corrie DiManno
  • Stavros Karlos
  • Cheryl Olver
  • Brian Standish
 • ManagerRobert Earl
 • MP (Banff—Airdrie)Blake Richards
 • MLA (Banff-Cochrane)Cam Westhead
رقبہ (2016)
 • زمینی19.4 کلومیٹر2 (7.5 میل مربع)
بلندی1,400 میل (4,600 فٹ)
آبادی (2016)
 • کل7,847
 • کثافت1,646/کلومیٹر2 (4,260/میل مربع)
نام آبادیBanffite
منطقۂ وقتپہاڑی منطقۂ وقت (UTC−7)
 • گرما (گرمائی وقت)پہاڑی منطقۂ وقت (UTC−6)
Forward sortation areaT1L
ٹیلی فون کوڈ+1-403، +1-587
ویب سائٹدفتری ویب سائٹ Edit this at Wikidata

بینف شہر بینف نیشنل پارک کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ پارک اور یہ شہر کینیڈا کے صوبے البرٹا کے راکی پہاڑی سلسلے پر واقع ہیں۔ یہ شہر کینیڈا کے کسی بھی نیشنل پارک میں قائم ہونے والا پہلا شہر ہے۔ لیک لوئز کے بعد یہ کینیڈا کا دوسرا بلند ترین شہر ہے۔ اس کی بلندی سطح سمندر سے 1463 میٹر ہے۔[1] اس کے چاروں طرف بلند و بالا پہاڑ موجود ہیں۔ بینف کا شہر کیلگری سے 126 کلومیٹر مغرب اور لیک لوئز سے 58 کلومیٹر دور مشرق میں ہے۔ یہ شہر ٹرانس کینیڈا ہائی وے پر واقع ہے۔

بینف کو تفریحی شہر کا درجہ حاصل ہے اور کینیڈا کے مقبول ترین سیاحتی مراکز سے ایک ہے۔ اس کی وجہ شہرت پہاڑوں سے گھرے ہونے اور گرم پانی کے چشموں کی موجودگی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بیرون خانہ کھیلوں جیسا کہ ہائیکنگ، بائیکنگ، اسکریمبلنگ اور اس کی انگ کے لیے مشہور ہے۔

تاریخ[ترمیم]

1880 کی دہائی میں بینف کو پہلے پہل بسایا گیا۔ 1883 میں کینیڈین پیسیفک ریلوے کے ملازمین کو یہاں سلفر پہاڑ کے ایک جانب گرم پانی کے چشمے ملے۔ 1885 میں کینیڈا نے یہاں وفاقی ریزرو کے لیے 26 مربع کلومیٹر کا علاقہ مختص کر دیا۔ اس علاقے کو بین الاقوامی تفریحی اور سپا کے مرکز کے لیے ترویج دی جانے لگی۔ 1887 میں ریزرو کا علاقہ بڑھا کر 673 مربع کلومیٹر کر دیا گیا۔ اس وقت اسے راکی ماؤنٹین پارک کا نام دیا گیا۔ کینیڈا میں نیشنل پارک کے نظام کی یہ ابتدا ثابت ہوئی۔

1884 میں اس علاقے کو لارڈ سٹیون نے بینف کا نام دیا۔ لارڈ سٹیون کینیڈین پیسیفک ریلوے کے ایک سابقہ ڈائریکٹر تھے۔ ان کی جنم بھومی کا نام بینف تھا جو سکاٹ لینڈ میں واقع ہے۔ کینیڈین پیسیفک ریلوے نے اپنی پٹڑی کے نزدیک بہت سارے ہوٹل بنائے اور بینف سپرنگز ہوٹل کو بین الاقوامی سیاحی مرکز قرار دیا۔

بینف کے شہر کو ریلوے اسٹیشن کے پاس سیاحتی مرکز کے طور پر بنایا گیا۔ اسے 1990 تک حکومت کے نیشنل پارک کے نظام نے چلایا جس کے بعد سے اسے کینیڈین نیشنل پارک کے اندر موجود شہر کا درجہ دے دیا گیا۔

1985 میں اقوام متحدہ نے بینف نیشنل پارک کو کینیڈا کے راکی پہاڑی سلسلے کے پارکوں میں سے ایک اور عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ قرار دے دیا۔ بینف نیشنل پارک اس وقت کینیڈا کے مقبول ترین سیاحتی مراکز میں سے ایک ہے۔ 1976 میں بین الاقوامی خلائی یونین اور خلائی اجسام کو نام دینے والے ادارے نے رسمی طور پر مریخ کے ایک گڑھے کا نام بینف رکھا۔ اس گڑھے کا قطر 5 کلومیٹر ہے۔[2]

آبادی[ترمیم]

2007 میں بینف کی کل آبادی 8721[3] افراد تھی جس میں سے 7437 افراد مستقل طور پر یہاں آباد ہیں۔ غیر مستقل آبادی کی تعداد 1284 افراد ہے۔ یہاں کا کل رقبہ 4 اعشاریہ 85 مربع کلومیٹر ہے۔ آبادی کی گنجانیت 1381 اعشاریہ 7 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔ یہاں کل عمارات کی تعداد 2844 جبکہ مستقل طور پر آباد عمارتیں 2568 ہیں۔ اوسط سالانہ گھریلو آمدنی 55017 ڈالر ہے۔

موسم[ترمیم]

بینف
آب و ہوا چارٹ (وضاحت)
جفمامججاساند
 
 
20
 
−3
−12
 
 
17
 
0
−11
 
 
21
 
5
−7
 
 
34
 
10
−2
 
 
62
 
15
2
 
 
68
 
19
6
 
 
68
 
22
7
 
 
62
 
22
7
 
 
39
 
16
3
 
 
32
 
10
−1
 
 
26
 
0
−8
 
 
21
 
−5
−13
اوسط زیادہ سے زیادہ. اور کم سے کم درجہ حرارت °C
ترسیب کل، ملی میٹر میں
ماخذ: [4]

سردیوں میں درجہ حرارت منفی 15 سے منفی پانچ تک رہتا ہے۔ گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی اوسط 22 ڈگری اور کم سے کم 7 ڈگری رہتا ہے۔ سال بھر برفباری کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔ سالانہ برف کی شرح 2 اعشاریہ 34 میٹر ہے۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Alberta Private Sewage Systems 2009 Standard of Practice Handbook: Appendix A.3 Alberta Design Data (A.3.A. Alberta Climate Design Data by Town)" (PDF) (PDF)۔ Safety Codes Council۔ جنوری 2012۔ صفحہ: 212–215 (PDF pages 226–229)۔ اکتوبر 16, 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 اکتوبر 2013 
  2. "USGS Astro: Planetary Nomenclature: Feature Data Search Results:"۔ United States Geological Survey۔ 2006-09-29 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2009 
  3. "2017 Municipal Affairs Population List" (PDF)۔ Alberta Municipal Affairs۔ ISBN 978-1-4601-3652-2۔ جنوری 12, 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 13, 2018 
  4. ^ ا ب پ "Canadian Climate Normals 1981–2010"۔ Environment Canada۔ 2014-02-27 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اکتوبر 2013 

بیرونی روابط[ترمیم]

Banff سفری راہنما منجانب ویکی سفر