مندرجات کا رخ کریں

بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن
مخففایف آئی ایچ
قیام7 جنوری 1924؛ 102 سال قبل (1924-01-07)
قسمفیڈریشن آف انٹرنیشنل ایسوسی ایشن
صدر دفاترلوزان، سویٹزرلینڈ
خطہ served
عالمگیر
رکنیت127 نیشنل ایسوسی ایشن
باضابطہ زبان
انگریزی, فرانسیسی[1]
صدر
ہسپانیہ کا پرچم لینارڈو نیگرے
وابستگیاںبین الاقوامی اولمپک کمیٹی
ویب گاہwww.FIH.ch

بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (انگریزی: International Hockey Federation) (فرانسیسی: Fédération Internationale de Hockey‏) (مخفف ایف آئی ایچ جو اس کے فرانسیسی نام کی مناسبت سے ہے) فیلڈ ہاکی اور انڈور ہاکی کی انتظامیہ کا نام ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر دفتر لوزان، سویٹزرلینڈ میں واقع ہے۔ بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن ہاکی کے ٹورنامنٹ یا مقابلوں کو ترتیب دیتی ہے جن میں سب سے قابل ذکر ہاکی کا عالمی کپ ہے۔ بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کی بنیاد 7 جنوری 1924ء کہ فرانس کے شہر پیرس میں پاؤل لیوٹے نے رکھی تھی۔ پہلی ممبر کمیٹی میں کل سات ممالک ہسپانیہ، فرانس، آسٹریا، ھنگری، بیلجیم، چیکوسلوواکیہ اور سویٹزرلینڈ کو شامل کیا گیا تھا۔ 1982 میں خواتین کی ہاکی فیڈریشن کو بھی بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن میں ضم کر دیا گیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "International Hockey Federation Statutes" (PDF)۔ FIH

بیرونی روابط

[ترمیم]