بین الدندانی مصمتات
Appearance
بین الدندانی یا انٹرڈینٹل (interdental consonant) مصمتے ایسے مصمتے ہیں جواوپر والے اور نچلے دانتوں کے درمیان ادا کیے جاتے ہیں۔ یہ دندانی مصمتات سے مختلف ہیں جن میں زبان اوپر والے دانتوں کے پیچھے رکھی جاتی ہے۔ دندانی اور بین دندانی مصمتات فونیمک فرق کسی زبان میں نہیں پایا جاتا۔ تاہم آئی پی اے میں اسے باریکی سے ظاہر کرنے کے لیے علامات موجود ہیں۔ کسی حرف کے اوپر اور نیچے ◌̪
لگا کر بین دندانی مصمتات کو ظاہر کیا جاتا ہے مثلاً⟨n̪͆ t̪͆ d̪͆ θ̪͆ ð̪͆ r̪͆ ɹ̪͆ l̪͆ ɬ̪͆ ɮ̪͆⟩وغیرہ۔
بین الدندانی مصمتات شاذ و نادر ہی زبانوں میں پائے جاتے ہیں۔ عربی اور انگریزی میں موجود دندانی - صفیری آوازیں [ð, θ] (ث اور ذ) کئی لہجوں میں بین دندانی [ð̟, θ̟] طور پر بھی پائے جاتے ہیں۔[1][2]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Glenn Machlan؛ Kenneth S. Olson؛ Nelson Amangao (2008)۔ "Minangali (Kalinga) digital wordlist: presentation form"۔ Language Documentation and Conservation۔ ج 2 شمارہ 1: 141–156۔ hdl:10125/1772
- ↑ Roger Blench (2011)۔ Recent research in the languages of Northwest Nigeria: new languages, unknown sounds۔ Jos Linguistic Circle
- Peter Ladefoged [انگریزی میں]; Ian Maddieson [انگریزی میں] (1996). The Sounds of the World's Languages (بزبان انگریزی). Oxford: Blackwell. ISBN:0-631-19815-6.