بین شخصی تعلق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(بین شخصی تعلقات سے رجوع مکرر)
بین شخصی تعلقات پر ایک گروہی اجلاس

بین شخصی تعلق (انگریزی: Interpersonal relationship) سماجی وابستگی کا پیمانہ ہے جس میں دو یا اس سے بڑھ کر افراد باہمی رابطے میں آتے ہیں۔ یہ تعلقات خوش نما اور دلی بھی ہو سکتے ہیں، کشیدہ اور کِھنچے کِھنچے بھی ہو سکتے ہیں اور انتہائی کشیدہ اور پیچیدہ بھی ہو سکتے ہیں۔ تعلقات رشتے داری، پیشہ وارانہ وابستگی، ہم سائیگی، گروہ بندی وغیرہ کی بنیاد پر وجود میں آ سکتے ہیں۔

صحت مند تعلقات کبھی اپنے آپ ظہور پزیر نہیں ہوتے ہیں بلکہ انھیں استوار کرنا پڑتا ہے۔تعلقات کی تشکیل و فروغ کے لیے مسلسل محنت و کاوشیں ں درکار ہوتی ہیں۔کشیدہ ،مجروح اور خراب تعلقات کو بہتر و معتبر بنانے کے لیے بھی رویوں ،طرزعمل اور نفسیاتی علوم سے آگہی ضروری ہے ،جس کی بنا نہ صرف ہم اپنے آپ میں تبدیلی محسوس کرسکتے ہیں بلکہ موثر تعلقات کے اصولوں پر عمل پیرائی کے ذریعے دوسروں کو بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔اسکول کے تمام تر وسائل اور انتظامی ذمہ داریوں کے بہتر انتظام اور اسکول، دفتر یا کسی ادارے سے وابستہ سبھی افراد کو مطمئن رکھنے کے لیے ذمے دار افراد کو تعلقات عامہ کی تمام ایسی مہارتیں سیکھنا ضروری ہے جو خوشگوار تعلقات استوار کرنے میں معاون و مددگار ہوتے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]