بیوت النجوم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(بیوت سے رجوع مکرر)

بیوت، عربی لفظ بیت کی جمع ہے۔ نجوم میں بیوت سے مراد زائچہ کے 12 گھر ہیں۔ جس طرح بروج کی بنیاد سورج کے گرد سالانہ گردش پر ہے اسی طرح بیوت کی بنیاد زمین کے اپنے مدار کی یومیہ گردش پر ہے۔ ھماری روز مرہ زندگی کے تمام امور (مثلاً فطرت، علم، دولت، شہرت، دوست، دوشمن، والدین، آل اولاد، پیشہ، بیماری، نفع، نقصان) کسی نہ کسی گھر یا خانے سے منسوب ہیں۔

اسماء البیوت یعنی 12گھروں کے نام[ترمیم]

  • خانہ اول۔ بیت الطالع
  • خانہ دوم۔ بیت المال
  • خانہ سوم۔ بیت الاقرباء
  • خانہ چہارم۔ بیت الارض
  • خانہ پنجم۔ بیت اولاد
  • خانہ ششم۔ بیت المرض
  • خانہ ہفتم۔ بیت الزوج
  • خانہ ہشتم۔ بیت الخوف
  • خانہ نہم۔ بیت السفر
  • خانہ دہم۔ بیت العزت
  • خانہ یاز دہم۔ بیت الامید
  • خانہ دواز دہم۔ بیت الاعداء

تقسیم بیوت[ترمیم]

زائچہ کے بارہ بیوت یا گھروں کو ان کی فطرت، قوت اور منسوبات کے حوالے سے کئی گرہوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  • خانہ ہائے اوتاد : 1، 4، 7، 10
  • خانہ ہائے مائل اوتاد : 2، 5، 8، 11
  • خانہ ہائے زائل اوتاد : 3، 6، 9، 12
  • خانہ ہائے تثلیث (سعد گھر) : 1، 5، 9
  • خانہ ہائے ساقط (نحس گھر) : 6، 8، 12

== بیرونی روابط==* بیرونی روابط برائے ہندی نجوم