بیڑے کا امیر البحر
ظاہری ہیئت
بیڑے کا امیر البحر (ایڈمرل آف دی فلیٹ یا مختصراً فلیٹ ایڈمرل)[1] اعلیٰ بحری فوجی عہدہ ہے، جو عموماً فیلڈ مارشل (بری فوج) اور مارشل آف دی ایئر فورس (فضائی فوج) کے مساوی سمجھا جاتا ہے۔ یہ عہدہ امیر البحر کے مقابلے میں بلند تر ہوتا ہے۔
یہ اصطلاح عمومی طور پر ایسے تجربہ کار امیر البحر (سینئر ایڈمرل) کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے جو ایک بڑے بحری بیڑے (فلیٹ) یا بعض اوقات کئی بیڑوں پر مشتمل گروہ کی کمانڈ سنبھالتا ہے۔ اگر یہ درحقیقت ایک باقاعدہ عہدہ ہو تو اس کا نام مختلف ممالک میں مختلف ہو سکتا ہے، مثلاً فلیٹ ایڈمرل، ایڈمرل آف دی فلیٹ، ایڈمرل آف دی نیوی یا گرانڈ ایڈمرل وغیرہ۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ جمیل جالبی (2002)۔ قومی انگریزی اردو لغت (پانچواں ایڈیشن)۔ اسلام آباد: مقتدرہ قومی زبان۔ ص 758