بیگم اختر ریاض الدین
بیگم اختر ریاض الدین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 اکتوبر 1928 (93 سال) کولکاتا |
شہریت | ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور |
پیشہ | مصنفہ |
درستی - ترمیم ![]() |
بیگم اختر ریاض الدین کا اصل شعبہ درس و تدریس تھا، اس کے ساتھ ساتھ اردو میں لکھنا جاری رکھا۔ آپ ایک سی ایس پی افسر ریاض الدین کی بیوی تھی۔ جو مولانا صلاح الدین کے رشتہ میں بھتیجے ہیں۔ بیگم اختر ریاض الدین نے انگریزی میں ایم اے کیا اور پھر تعلیم و تدریس کا پیشہ اختیار کیا۔ کچھ مدت پڑھاتی رہیں۔ درس و تدریس کے ساتھ ساتھ انگریزی اور اردو مضامین لکھنے کا شوق بھی انہوں نے برابر جاری رکھا ان کے انگریزی مضامین پاکستان ٹائمز میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ سفرنامے ملک کے بلند پایہ جرائد میں چھپتے رہتے ہیں۔
ان کے خاوند کوسرکاری فرائض کے سلسلے میں مختلف ممالک کے سفر پرجانا پڑا۔ اختر نے بھی اپنے شوہر کے ساتھ ان علاقوں کی سیر کی اور ادبی شوق کی وجہ سے ان ممالک کے سفرنامے بھی تخلیق کیے اور ان میں یورپ،ایشیا اور امریکہ کے ممالک کے متعلق اپنے دو سفرنامے سات سمندر پار اور دھنک پر قدم لکھے، جو بہت مشہور ہوئے۔ ان کو پڑھنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گھر بیٹھے ان ممالک کی سیر کر رہے ہیں۔
تصانیف[ترمیم]
بیگم اختر ریاض الدین نے ممالک کی سیر کرنے کی وجہ سے صرف دو ہی تصانیف لکھی ہیں، جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
طرز تحریر کی خصوصیات[ترمیم]
بیگم اختر ریاض الدین کی تحریر کی ایک خصوصیت ان کی منظر نگاری ہے۔ انھوں نے ترقی پزیر ممالک کا دورہ کیا اور وہاں کی حالات کی جو منظر کشی کی، اس میں ذرہ بھر بھی شک کی گنجائش نہیں۔
ایوارڈ[ترمیم]
بیگم اختر ریاض الدین کی محنت،کاوشوں اور قابیلیت کی بنا پر انھیں ان کی ایک تصنیف دھنک پر قدم پر انہیں آدم جی ادبی انعام بھی مل چکا ہے۔
مزید دیکھیے[ترمیم]
- 1928ء کی پیدائشیں
- 15 اکتوبر کی پیدائشیں
- آدم جی ادبی اعزار کے وصول کنندگان
- اردو سفر نامہ نگار
- بقید حیات شخصیات
- بنگالی نژاد پاکستانی شخصیات
- پاکستانی سفر نامہ نگار
- پاکستانی فعالیت پسند
- پاکستانی فعالیت پسند برائے حقوق نسواں
- پاکستانی فعالیت پسند خواتین
- پاکستانی مسلم شخصیات
- پاکستانی مصنفین
- ستارۂ امتیاز وصول کنندگان
- فضلا کنیئرڈ کالج
- فضلا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور
- فعالیت پسند
- لاہوری شخصیات
- مسلم مصنفین
- مہاجر شخصیات
- نسائیت پسند پاکستانی