مندرجات کا رخ کریں

بی ڈی ایس ایم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بی ڈی ایس ایم
بی ڈی ایس ایم کے مخفف کا مکمل نام
پہلو
B&D، B/D یا BDباندھنا اور سزا دینا
D&s، D/s یا Dsبالا دستی اور اطاعت
S&M، S/M یا SMایذا دہندی و خود اتلافی
کردار
ٹاپ/بالا دست یا غالبساتھی جو عمل انجام دیتا یا اس پر قابو رکھتا ہے
باٹم/اطاعت گزار یا مغلوبساتھی جو قبول کرتا ہے یا زیرِ قابو ہوتا ہے
ادلا بدلی کرنے والاکرداروں میں ادلا بدلی کرنا، کبھی ٹاپ کبھی باٹم۔

بی ڈی ایس ایم (BDSM) ایک لفظ ہے جو مختلف جنسی سرگرمیوں اور کردار ادا کرنے کے انداز کو بیان کرتا ہے۔ اس میں لوگ عام طور پر باندھنے، سزا دینے، بالا دستی یا اطاعت کرنے اور دوسروں کو تکلیف دینا یا خود تکلیف اٹھانے جیسی مشقیں کرتے ہیں۔ ہر شخص جو یہ سب کرتا ہے، ضروری نہیں کہ وہ خود کو بی ڈی ایس ایم کا حصہ سمجھے۔ بی ڈی ایس ایم میں شامل ہونا زیادہ تر اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ آدمی خود کو کیسے پہچانتا ہے اور اس کے تجربات کیا ہیں۔

”بی ڈی ایس ایم“ کا پہلا استعمال 1991ء میں انٹرنیٹ کے فورم یوزنیٹ پر ہوا۔ یہ تین حصوں پر مشتمل ہے:

  • B/D (بانڈیج اینڈ ڈسپلن) = باندھنا اور سزا دینا
  • D/s (ڈومنیشن اینڈ سبمیشن) = بالادستی اور اطاعت
  • S/M (سیڈ ازم اینڈ میسک ازم) = تکلیف دینا اور تکلیف اٹھانا۔

یہ لفظ ایک وسیع گروہ کو بیان کرتا ہے جس میں مختلف سرگرمیاں اور تعلقات شامل ہیں۔ بی ڈی ایس ایم کمیونٹیاں عام طور پر ان سب لوگوں کو قبول کرتی ہیں جن کی دلچسپیاں عام روایت سے تھوڑی مختلف ہوں، جیسے کہ کراس ڈریسنگ، جسمانی تبدیلی، حیوانی کردار ادا کرنا یا ربڑ کے لباس کی طرف جنسی کشش رکھنا وغیرہ۔

حوالہ جات

[ترمیم]