مندرجات کا رخ کریں

بے بی بومرز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بے بی بومرز انگریزی: Baby boomers وہ لوگ ہیں جو دوسری جنگ عظیم (1939ء-1945ء) کے بعد پیدا ہوئے، جب دنیا بھر میں شرح پیدائش میں ایک غیر معمولی اضافہ ہوا۔ اس عرصے کو "بیبی بوم" (baby boom) کہا جاتا ہے۔ عام طور پر 1946ء سے 1964ء کے درمیان پیدا ہونے والے افراد اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ 2024ء تک، ان کی عمریں 60 سے 78 سال کے درمیان ہیں۔

اشتقاقیات

[ترمیم]

لفظ "بوم" (boom) ایک اقتصادی اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے تیزی سے ترقی یا پھیلاؤ ہے۔ اس نسل کے لاکھوں بچوں کی پیدائش

تاریخی اور ثقافتی پس منظر

[ترمیم]

بے بی بومرز کی پیدائش اور جوانی ایک خاص تاریخی دور میں ہوئی، دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد، معیشتیں تیزی سے پھولیں اور پھلیں۔ نوکریاں آسانی سے دستیاب تھیں اور لوگوں کی مالی حالت بہتر ہوئی۔ لوگ بڑی تعداد میں شہروں کی طرف منتقل ہوئے اور مضافاتی علاقوں میں رہائش اختیار کی۔ یہ نسل 1960ء اور 1970ء کی دہائیوں کے بڑے ثقافتی اور سماجی تبدیلیوں کا مرکز تھی۔ اس میں ایلوس پریسلے، بیٹلز، رولنگ اسٹونز جیسے فنکاروں کی مقبولیت شامل ہے۔ ویت نام جنگ کے خلاف مظاہرے، شہری حقوق کی تحریک اور عورتوں کے حقوق کی تحریک اسی دور کا حصہ ہیں۔

بے بی بومرز کی خصوصیات

[ترمیم]

اس نسل کے چند نمایاں خصوصیات میں یہ شامل ہے انھیں یقین تھا کہ سخت محنت سے کامیابی ملتی ہے۔ وہ ترقی اور کیریئر کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ انھیں حکومت، تعلیمی اداروں اور بڑی کمپنیوں پر نسبتاً زیادہ اعتماد تھا۔ اچھی گاڑی، اپنا گھر اور دیگر سامانِ تعیش کو کامیابی کی نشانی سمجھا جاتا تھا۔ خواتین نے گھر سے باہر کام کرنا شروع کیا، جس سے دوہری آمدنی والے خاندان عام ہوئے۔ یہ نسل اپنی تعداد اور خرچ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے مارکیٹنگ اور مصنوعات کی تیاری کا مرکز رہی۔

معاشرے پر اثرات

[ترمیم]

بے بی بومرز نے معاشرے کے ہر شعبے پر گہرا اثر ڈالا ہے، انھوں نے تاریخ کی سب سے بڑی معیشتوں کو پروان چڑھایا اور سب سے زیادہ دولت پیدا کی۔ انھوں نے موسیقی، فیشن، فلم اور ادب کو نئی شکلیں دیں۔ آج بھی دنیا بھر میں بہت سے بڑے سیاسی رہنما اسی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے ذاتی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ جیسی ایجادات کو اپنایا اور انھیں عام کیا۔

بے بی بومرز کی مشکلات

[ترمیم]

اب جب کہ یہ نسل بڑی عمر میں داخل ہو رہی ہے، اس کے سامنے کئی چیلنجز ہیں، کیا ان کی جمع پونجی اور پینشن ان کے باقی کے سالوں کے لیے کافی ہے؟ مہنگائی اس کا ایک بڑا چیلنج ہے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ صحت کے مسائل جیسے دل کی بیماریاں، جوڑوں کا درد اور دیگر امراض عام ہو جاتے ہیں۔ اچھی صحت کی سہولیات تک رسائی ایک اہم مسئلہ ہے۔ بچے بڑے ہو کر الگ ہو جاتے ہیں، دوست اور ساتھی فوت ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے تنہائی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ بعض اوقات انھیں نئی ٹیکنالوجیز جیسے اسمارٹ فونز، سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز کو سیکھنے میں دشواری ہوتی ہے، جس کی وجہ سے وہ کٹے ہوئے محسوس کر سکتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
ماقبل 
خاموش نسل
1928 – 1945
Baby Boomers
1946 – 1964
مابعد