مندرجات کا رخ کریں

تارا سوتاریہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تارا سوتاریہ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 19 نومبر 1995ء (30 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب زرتشتیت [1]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلوکارہ ،  [[:اداکار|اداکارہ]] ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
زی سائن اعزازات   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تارا سوتاریہ (پیدائش 19 نومبر 1995ء) بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ ہے۔ اس نے اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز 2010ء میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے ڈزنی انڈیا کے بگ بڑا بوم سے کیا اور سٹکام کے دی سوٹ لائف آف کرن اینڈ کبیر اور اوئے جیسی میں اسٹار بن کر ابھری۔ سوتاریہ نے اپنی فلم شروعات 2019ء میں ٹین کالج ڈراما اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 سے کی۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

سوتاریہ 19 نومبر 1995ء کو ایک زرتشتی پارسی خاندان میں پیدا ہوئی۔[2][3] اس کی ایک جڑواں بہن پیا ہے۔ دونوں بہنوں نے اسکول آف کلاسیکل بیلے اینڈ ویسٹرن ڈانسز، رائل اکیڈیمی آف ڈانس برطانیہ اور دی امپیریل سوسائٹی فار ٹیچرز آف ڈانسنگ برطانیہ سے کلاسیکل بیلے، جدید رقص اور لاطینی امریکی رقص میں تربیت حاصل کی۔ وہ سات برس کی عمر سے ہی ایک پیشہ ور گلوکارہ ہے جو اوپیراؤں اور مختلف مقابلوں میں گاتی رہی۔[4][5] سوتاریہ نے سینٹ اینڈریو کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس سے ماس میڈیا میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔[6]

فنی زندگی

[ترمیم]

سوتاریہ نے ڈزنی چینل انڈیا سے ایک وڈیو جوکی کی حیثیت سے وابستگی اختیار کی اور ان کے ساتھ ہی رہتے ہوئے دو کامیاب ترین سٹکام کیے۔ وہ بھارت اور بیرون ملک اشتہارات، فلموں کے علاوہ اپنے ذاتی نغمات بھی ریکارڈ کرواتی رہی۔

سوتاریہ نے فلمی سفر کا آغاز 2019ء میں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 سے کیا، جس کے پروڈیوسر کرن جوہر تھے اور جس میں ٹائیگر شروف اور اننیا پانڈے جیسے ستارے شامل تھے۔[7] ان کی دوسری فلم مرجاواں ہے جس میں شریک اداکار سدھارتھ ملہوترا ہیں۔[8]

فلمی جدول

[ترمیم]

ٹی وی سلسلے

[ترمیم]
سال عنوان کردار حواشی
2010 بگ بڑا بوم خود وی جے
2011 انٹرٹینمنٹ کے لیے کچھ بھی کرے گا
2012 بیسٹ آف لک نِکی نینا/ٹینا کومیو
دا سویٹ لائف آف کرن اینڈ کبیر ونیتا "ونِی" مشرا
2013 اوئے جسی جسپریت "جسی" سنگھ
شیک اِٹ اپ خود کومیو

فلمیں

[ترمیم]
فلم ریلیز ہونا باقی
سال عنوان کردار حواشی
2019 اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 مریدولا "میا" چاؤلا
مرجاواں زویا شوٹنگ جاری

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. “Tiger Shroff is an incredible dance partner” – Tara Sutaria on her Student of the Year 2 co-star — اقتباس: “I am a Zoroastrian, a Parsi..”
  2. Kriti Sonali (19 نومبر 2018)۔ "Inside photos from SOTY 2 star Tara Sutaria's birthday bash"۔ Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-02-10
  3. Joginder Tuteja (6 مئی 2019)۔ ""Tiger Shroff is an incredible dance partner" – Tara Sutaria on her Student of the Year 2 co-star""۔ Bollywood Hungama۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-05-10
  4. Pratibha Devasenapathy (24 مئی 2018)۔ "Here are some facts about 'Student of the Year 4' debutante Tara Sutaria"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-25
  5. "Who is Tara Sutaria?"۔ The Indian Express۔ 11 اپریل 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-25
  6. Arundhati Chatterjee (8 ستمبر 2013)۔ "The balancing act"۔ Hindustan Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-27
  7. "'Student of the Year 2': Welcome the first two students–Tiger Shroff and Tara Sutaria"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-29
  8. "Marjavaan: Tara Sutaria to romance Sidharth Malhotra in Milap Zaveri's next"۔ India Today۔ 31 اکتوبر 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-04-25